وقار رسول کا تحصیل انتظامیہ آفسران کے ہمراہ بانہال کے مختلف علاقوں کا دورہ ، حالیہ طوفانی بارشوں اور آندھی سے ہوئے نقصانات کا لیا جائزہ انتظامیہ سے متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے کی ہدایت ، سرکار سے کی معاوضے کی اپیل اُڑان نیوز سروس

بانہال حالیہ بارشوں اور تیز آندھی کی وجہ سے نقصانات کا جائزہ لینے کی غرض سے آج سابق وزیر و ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول وانی نے بانہال کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ کانگریس کے ریاستی سیکریٹری امتیاز احمد کھانڈے کے علاوہ ایس ڈی ایم بانہال وکاس شرما کے علاوہ دیگر انتظامیہ اور پولیس کے آفسران موجود تھے ۔ اس موقع پر وقار رسول نے ناگام ، گنڈ ، ڈولیگام ،تانترے پورہ وغیرہ کے ملحقہ جات کے علاقوں کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران وقار رسول نے انتظامیہ کے آفسران کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ لوگوں کے نقصان کا تخمینہ بنا کر انہیں معاوضہ فراہم کریں ۔ اُنہوں نے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ اُن کو ہوئے نقصان کے بارے میں وہ انتظامیہ اور سرکار سے بات کریں گے ۔ اُنہوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حلقہ اسمبلی میں درجنوں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ رابطہ سڑکیں بھی کئی علاقوں میں تباہ ہو گئی ہیں جنہیں فوری طور پر معاوضہ فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکوں پر دوبارہ سے تعمیری کام شروع کر دیا جائے ۔ اُنہوں نے آفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ علاقوں میں پانی بجلی و دیگر ضری سپلائی کو فوری طور پر بحال کریں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ وقار رسول نے سرکار سے مزید کہا ہے کہ وہ اس ناگہانی آفات کے دوران عوام کو مشکل حالات سے نپٹنے کے لئے ضروری اقدامات اُٹھائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ اُن کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنا جا سکے۔ وقار رسول نے اس دورے کے دوران مزید کہا کہ بانہال کے دور دراز کے علاقوں جن میں مہو منگت ، پوگل پرستان ،ملیگام ، کھڑی ، نوگام ، دولیگام ، گنڈ ، تانترے پورہ ، رلو ، چنجلو ،بنکوٹ نئی بستی، ہولنہ ،چاپناڑی ، ٹٹھار، چریل ، نیل چملواس، آلنباس ، سومبڑ ، لامبر کسکوٹ ، عشر زنہال ، چچہال ، امکوٹ اور قصبہ بانہال میں کئی لوگوں کے رہائشی ماکنوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئیوں کے زمینوں اور پھل دار ودیگر درختان نالوں کی نظر ہو گئے ہیں ۔ جبکہ کئی علاقوں میں زمینیں کھسک جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اُنہوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کو ہوئے نقصان کا فوری جائزہ لے کر انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے ۔