شاہراہ پر تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل بحال نہ ہو سکی ,سینکڑوں مسافر درماندہ پنٹھیال کے مقام دوبارہ پتھروں کے گر آنے کا سلسلہ شروع, درماندہ مسافروں کی ا±میدوں پر پانی پھیر دیا,کشمیر سے رام بن جانی والی ایک بارات کو بھی پنٹھیال کی پہاڑی پیدل عبور کرنی پڑی

بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر جمعہ کو لگاتار تیسرے روز بھی ٹریفک کی نقل و حمل بحال نہ ہو سکی ہے -گذشتہ تین روز سے ہو رہی لگاتار بارشوں کے بعد شاہراہ پر رام بن اور بانہال کے درمیان کئی مقامات پر پتھر اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے منگل وار شام کو شاہراہ پر ٹریفک نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا -جمعہ کو بعد دوپہر اگر چہ تعیمراتی ایجنسیوں کی طرف سے سیری, رامسو, پنٹھیال, ہنگنی, ڈگڈول وغیرہ کے علاقوں میں پسیوں کو ہٹا کر ٹریفک کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پنٹھیال کے مقام پر دوبارہ پتھر گر آنے کی وجہ سے ٹریفک پولیس, پولیس اور انتظامیہ کو گاڑیوں کو پھتمر آگے بڑھنے سے روکنا پڑا -ایس ایچ او رام سو انسپکٹر منیر احمد خان نے اس سلسلے میں پوچھے جانے پر ا±ڑان کو بتایا کہ موسم میں سدھار آتے ہی ڈگڈول اور پنٹھیال کے درمیان میں درماندہ چند گاڑیوں کو کراس کرانے کے بعد پنٹھیال میں دوبارہ پتھر گر آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ٹریفک کو پھر سے روکنا پڑا -اس دوران پنٹھیال کے گرتے پتھروں نے درماندہ مسافروں کی ا±میدوں پر پھر ایک بار پانی پھیر دیا ہے -زرائع کے مطابق پنٹھال سے لیکر رام بن تک سیکنڑوں درماندہ مسافروں کو گذشتہ تین روز سے راتیں گاڑیوں میں ہی گذارنی پڑی ہیں جبکہ کئی مسافروں نے ہوٹلوں اور مقامی لوگوں کے گھروں میں پناہ لی ہے – ایس ایچ او رامسو نے مزید بتایا کہ شاہراہ پر معمور تعمیراتی ایجنسیاں شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے کام میں جٹے ہوئے ہیں لیکن پنٹھیال کے مقام گرتے پتھروں کو صاف کرنے کے بعد اس جگہ پر دوبارہ پتھروں کے گر آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث درماندہ ٹریفک کو بھی چھوڑنے میں مشکلات کا سامنا ہے -شاہراہ پر کئی مجبور مسافروں نے پنٹھیال کی پہاڑی پیدل کراس کر کے بانہال اور رام بن کی راہ لی ہے -کشمیر سے رام بن جانے والی ایک بارات بھی پنٹھیال کے مقام گرتے پتھروں کی وجہ سے کراس نہ کر پائے جس کے بعد دولہے اور باراتیوں کو بھی پنٹھیال کی پہاڑی پیدل چل کر رام بن کی طرف جانا پڑا -ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ پر پسیاں اور پنٹھیال کے مقام گرتے پتھروں کے رک جانے کے بعد ہی ڈگڈول اور رام بن میں درماندہ گاڑیوں کو کشمیر کی طرف جانے کی اجازت ہو گی -بارشوں میں ٹھیراو کے بعد شام کو پھر سے دوبارہ بانہال اور رام بن میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا -اس دوران طوفانی باشوں اور آندھی نے ضلع رام بن کے درجنوں علاقوں میں تباہی مچا دی ہے کئی مکانوں کے چھت ا±ڑ گئے ہیں جبکہ زمینین دھنس جانے کی وجہ سے رہائشی مکانات بھی کئی جگہوں پر آس کی زد میں آ گئے ہیں –