کوٹرنکہ میں دوران شب بھی آدھار کار ڈ بنائے جاتے ہیں! باری کا انتظارکر رہی کنتھول گاو¿ںکی لڑکی آسمانی بجلی گرنے سے زخمی

کوٹرنکہ//کوٹرنکہ میں آدھار کارڈ بنانے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ یہاں پر آدھار بنوانے والوں کی اتنی زیادہ بھیڑ ہے کہ رات کو بھی آدھار رجسٹریشن کا عمل جاری رہتا ہے اور رات کو بھی مرد وخواتین، بزرگ قطاروں میں کھڑے رہ کر اپنی باری کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ قریب شام12بجے تک آدھار بنانے کا عمل جاری رہتاہے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل خواص کے پنچایت حلقہ کنٹھول کی ایک لڑکی جودوران شب آدھار کارڈ بنانے کے انتظار میں تھی، آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہوگئی۔ اس پرمقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور زور دارنعرہ بازی کی۔احتجاج کی قیادت پی ڈی پی سنیئرلیڈر وسابقہ سرپنچ محمد اعظم ملک کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ کی لاپرواہی سے ایسا ہورہا ہے، اگر خواص میں ہی آدھار کارڈ بنانے کا انتظام کیاجائے تو پھر انہیں یہاں دن رات نہ بھٹکنا پڑے۔زخمی لڑکی کی شناخت روبینہ اختر زوجہ لیاقت حسین کے طور پر کی گئی ہے جواسپتال میں زیرعلاج ہے۔