مائیرکالج کی طرف سے تعلیمی دورہ کا اہتمام

جموں //ماڈل انسٹی چیوٹ آف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ (میئر کالج) کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کا تین روزہ تعلیمی ٹیور کا اہتمام کیا گیا ۔ اس ٹیور میں فیکلٹی ممبران کے علاوہ 50طلبا شامل ہیں ۔ یہ میئر کی جانب سے پہلا تجربہ ہے۔ اس دوران 2فیکلٹی ممبران اور طلبا نے وقاری گورونانک دیو یونیورسٹی امرتسر کادورہ کیا۔ ان طلبا نے ایک قومی سمینار ”ڈیجیٹل زمانے میں انجینئر نیگ ٹیچنگ ،لرنیگ وغیرہ سسٹم “ کے افتتاحائی سیشن میں شمولیت کی جسکا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ سمینار کے بعد طلبا نے یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشن کا دورہ کیا جہاں طلبا نے شعبہ کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ بات چیت کی۔ اس کے بعد دورے پر گئے طلبا نے شمالی ہندوستان کے قدیم تعلیمی ادارہ خالصہ کالج آف ایجوکیشن میں جاکر سیکنڈ یوتھ فیسٹول“ میں شمولیت کی اور طلبا کی جانب سے پیش کردہ پنجابی کے مقامی ناچوں کو دیکھکر لطف اندوز ہوئے۔ طلبا نے امرتسر کے جلیاں والا باغ جہاں ملک کی آزادی کے لئے سینکڑوں لوگوں نے جانیں نچھاور کردی وہاں جاکر شہیدوں ، بھگت سنگھ، راج گورو اور سکھدیو سمیت تمام شہیدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ طلبا نے واگھہ بارڈر جاکر روزانہ ہونے والی ”پرچم اتارنے کی رسم جو 1959سے جاری ہے دیکھنے کے بعد گولڈن ٹیمپل کا بھی دورہ کیا ۔