لیہہ کو آرگنک سند یافتہ ضلع بنانے کیلئے پہاڑی ترقیاتی کونسل کا فیصلہ عملانے کی ضرورت پر چھیرنگ دورجے کا زور

لیہہ//امداد ِباہمی اور لداخ امور کے وزیر چیرنگ دورجے نے متعلقین سے کہا ہے کہ وہ لیہہ ضلع کو ایک آرگنگ سند یافتہ ضلع بنانے کے لئے ہِل کونسل کے فیصلوں کی عمل آوری کے لئے جامع اقدامات کریں۔وزیر موصوف کل لیہہ میں چنئی سے تعلق رکھنے والے ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران بول رہے تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دور جے نے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصدیہ ہے کہ ضلع میں آرگنک فارمنگ کو فروغ دیا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ اس مقصد کو مروگپا گروپ کے باہمی اشتراک سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت لوگوں کو کیڑ امار ادویات سے پاک خوراک دستیاب کرانے کی وعدہ بند ہے۔انہوںنے کہا کہ آرگنک کاشتکاری کے ذریعے سے پیداوار بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کاشتکاری کو بڑھاو ادینے کی امکانات تلاش کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس کام میں متعلقہ محکمہ ، ماہرین ، سائنسدانوں اور کاشتکاروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے ۔اس سے پہلے مرو گپا گروپ کے اے جی ایم سنتوش کمار جہا نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے آرگنک اشیاءکے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سونم داوا کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجودتھے۔ڈاکٹر سونم داوا نے وزیر کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مواقعوں سے مرحلہ وار طریقے پر استفادہ کرنا نہایت ہی لازمی ہے۔