جموں وکشمیر الیکٹرکل انجینئرنگ گریجویٹ ایسو سی ایشن کا وفد نائب وزیراعلیٰ سے ملاقی

جموں//جموں وکشمیر الیکٹریکل انجینئرنگ گریجویٹ ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے کل یہاں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔وفد نے کئی مطالبات نائب وزیرا علیٰ کے سامنے رکھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے ابھارے گئے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوںنے وفد میں شامل افراد کو اپنے خدمات تن دہی سے انجام دینے کے لئے کہا تاکہ سرکار کی طرف سے کئے گئے مختلف ترقیاتی اقدامات کو مقررہ وقت میں موثر طور عملایا جاسکے۔وفد نے مختلف سطحوں پر انجینئروں کی مستقلی ،وقت پر ترقیاں عطاکرنے اور دیگر معاملات نائب وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔