بدتہذیب’ بابا‘کی ICUمیں ’غنڈہ گردی‘ ڈاکٹروں کیساتھ بدسلوکی،پرنسپل نے معاملہ رفع دفع کرنے کوکہہ دیا!

ایم شفیع میر

جموں//میڈیکل کالج جموں کے مین ICUوارڈ میں آج اُس وقت مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب گزشتہ روز دن کے تقریباً۲بجے وارڈ میں ایک ساہل نامی بابا وارڈ پر گھس کر مریضوں کا علاج کر رہے ایک ڈاکٹر پر اپنے ایک سیکورٹی اہلکار سمیت حملہ آوار ہوا۔تفصیلات کے مطابق ساہل نامی یہ بابا اپنے چند حامیوں اور ایک بغیر ہتھیار کے بغیر نیم پلیٹ کے خاکی وردی میں ملبوس اہلکار سمیت ICU وارڈ میں جوتے پہنے ہوئے وارڈ میں گھسا۔ بابا کیساتھ خاکی وردی میں ملبوس اہلکار وارڈ میں زیر علاج ایک مریض کی فوٹو گرافی کرنے لگا جس پر ڈاکٹر نے اُسے ایسا کرنے سے منع کیا اور اُسے کہا کہ بغیر پوچھے مانگے آپ چار چار لوگ واڑد میں کیسے گھس آئے ہیں جس پر خاکی وردی میں ملبوس اہلکار نے ڈاکٹر سے بدکلامی کرنے شروع کر دی جب ڈاکٹر نے بد تہذیب خاکی وردی میں ملبوس اہلکار سے وارڈ سے باہر نکلنے کو کہاتو خاکی وردی میں ملبوس اہلکار ڈاکٹر پر حملہ آور ہوگیا ور اتنے میں بابا اور اُس کے ساتھ آئے باقی دو چار لوگ بھی ڈاکٹر پر برس پڑے جس وجہ سے ICUوارڈ جہاں مریض کیساتھ صرف ایک تیمادار سے زیادہ لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں اور تاکہ وارڈ میں کسی بھی قسم کا شور شرابہ ہو آسارام نما بابا، خاکی وردی میں ملبوس اہلکار اور باقی ساتھیوں کی ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کیساتھ بد تمیزی اور گالی گلوچ سے پورا وارڈ گونج اٹھا اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ وارڈ میں زبردستی گھسے ساہل بابا اور اس کے ساتھیوں کے مطابق وہ یہاں پر کسی مریض کی عیادت کیلئے آئے تھے لیکن جس مریض کی عیادت کا انھوں نے کہا اُس کے تیمادار نے تحریری طور لکھ کر دیا کہ ساہل بابا نامی اس بد تمیز آدمی کو مقصد یہاں پر آکر مریض کی خبر گیری کرنا نہیں تھا بلکہ ڈاکٹروں سے بلاوجہ لڑ جھگڑ کر میری پریشانیوں کو مزید بڑھانا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگر انہیں مریض کے تئیں ہمددری ہوتی تو وہ ڈاکٹروں سے ملتے اور انہیں خصوصی طور مریض کا خیال رکھنے کیلئے کہتے نہ کہ ڈاکٹروں سے بدکلامی کرتے۔ بابا ساہل کی ڈاکٹروں کیساتھ بدتمیزی کرنے وارڈ میں زیر علاج تمام مریضوں کے تیمارداروں نے تحریری طور یہ لکھ کر دیا کہ باباساہل نامی اس شخص نے ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کیساتھ نہایت ہی بد اخلاق رویہ اپنایاجس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔تیماداروں نے میڈیکل کالج جموں کے پرنسپل سے مطالبہ کیا ہے وہ ساہل بابا نامی اس بد تمیز اور بد اخلاق شخص کیخلاف کڑی کاروائی عمل میں لائیں نہ کہ ایسے بد تمیز اور بداخلاق افراد کو چھوٹ دیکر بدتمیزی کو فروغ دیا جائے۔ تیماداروں نے پرنسپل کی اس غیر اخلاقی اقدام پر خاموشی رہنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی پوری ٹیم نے اس غیر اخلاق رویہ پر جب وارڈ کو چھوڑا اور پرنسپل کو اس تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو پرنسپل نے معاملے کو رفع دفع کرنے کو کہا جو کہ نہایت ہی تشویشناک ہے ۔ا گر محکمہ کے لوگ کی ڈاکٹروں کی عزت و عظمت کے تئیں سنجیدہ نہیں ہیں تو پھر جن لوگوں کا بدتمیزی کرنا اُن کا نصب العین ہے اُن کا کیا حال ہوگا۔ اس بارے میں جب ڈاکٹروں کی ٹیم سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اعلیٰ آفیسران کی خاموشی ہماری کمزوری ہے جہاں ہم کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں ۔