عوام کو ماحولیات کے تحفظ میں اپنا رول ادا کرنا چاہئے:لعل سنگھ

جموں//جنگلات اور ماحولیات کے وزیر چوہدری لعل سنگھ نے کل سنجواں جموںمیں ریاستی فارسٹ کارپوریشن ڈیپو کے تحت آنے والے علاقے میں خصوصی شجر کاری مہم شروع کی۔ اس موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ عوام کو ماحولیات کی تحفظ میں موثر رول ادا کرنا چاہیئے تاکہ ریاست کے ماحولیاتی توازن کو بنایا رکھا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ ماحولیات کے بہتر رکھ رکھاﺅ کےلئے شجر کاری کی آخر ضرورت ہے۔اس لئے سرکار سکولوں ، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں شجرکاری پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں موسم شجر کاری کے لئے موزون موسم ہے اور محکمہ جنگلات نے زیادہ سے زیادہ اراضی پر شجر کاری کرنے کا عزم کیا ہے۔عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے ریاست بھر میں جامع شجر کاری مہمات شروع کی ہیں اور روایتی درختوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں میوہ درختوں کی شجر کاری کی جارہی ہے۔انہوںنے عوام سے تعاون طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ماحولیا ت کے تحفظ میں ایک اہم شراکت دار کے طور کام کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہ سرکار فارسٹ پالیسی کی تشکیل پر غور کر رہی ہے تاکہ جنگلات کا تحفظ کیا جاسکے ۔وزیرکے ہمراہ کئی سینئر افسران تھے۔