باہوفورٹ مندر کو شرائن بورڈ کے تحت لانے کامطالبہ

اڑان نیوز
جموں//باہوفورٹ میں باوے والی ماتاکے مندر کوشرائن بورڈ کے تحت لانے کی مانگ کو لے کر باہوفورٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کامہاراجہ ہری سنگھ چوک جموں توی پل پربدھ کو دوسرے روز احتجاجی دھرناجاری رہا ۔کمیٹی نے 72گھنٹوں کے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کے صدر راجیوچاڑک کے مطابق باوے والی ماتاکے مندر کو شرائن بورڈ کے تحت لانے کیلئے متعددبار انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیالیکن انتظامیہ نے اس جائزمانگ کوپوراکرنے کیلئے سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مندرکوشرائن بورڈ کے تحت نہ لانے کی وجہ سے عقیدتمندوں کونقصان ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سابقہ حکومتوں نے یقین دہانی کرائی لیکن اس مانگ کوپورانہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر عقیدت مندوں کے ٹھہرنے کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے۔چاڑک نے کہاکہ اس کاذ کیلئے چیمبرا?ف کامرس ، کرانتی دل ، شری رام سینا، چاڑک برادری، سریارا سبھا ، بارایسوسی ایشن ، ٹیکسن یونینس، آٹویونینس، ٹرانسپورٹروں ، تاجرتنظیموں کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔ اس دوران باہوفورٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی کے نائب صدر نے تمام سماجی وسیاسی تنظیموں کا حمایت دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔ اس دوران دھرنے میں ڈاکٹر گھمبیر سنگھ، رنکو شرما، یش پال سنگھ چاڑک، موہندرسنگھ، آشادیوی ، کملادیوی، سرجیت سنگھ چاڑک ، پروین سنگھ چب، پریتم شرما، کرنیل چند، خیرسنگھ، ہردیش کھوکھر، راگھومہاجن، اشانت گپتا، اشانت مہاجن، سمیت گپتا ، مانی ، سکھویندرکمار، وکی ودیگران بھی شامل تھے