سانبہ//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے نوجوان نسل کو نشیلی ادویات سے دور رکھنے میں طلبا ءکے رول کو ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاب کو اس بدعت سے متحد ہو کر نمٹنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔رایا سوچانی میں بریگیڈر راجندر سنگھ ہائیر سکینڈری سکول میں روٹری کلب کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ہے کہ سماج کو نشیلی ادویات سے پاک کرنے میں سول سوسائٹی ، والدین اور کارکنوں کا ایک اہم رول ہے۔اس موقعہ پر روٹری کلب نے اس سکول میں طلاب کے بیٹھنے کے لئے 100ڈیسک عطیئے کے طور دئیے۔وزیر موصوف نے متعلقین پر زو ردیا کہ طلبا کو بہتر سہولیات دستیاب رکھیں اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف بھی راغب کیا جاناچاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ سکول اساتذہ اور انتظامیہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سرکاری سکولوںمیں طلبا ءکے اندراج کو بڑھانے کےلئے محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔وزیرنے سماج کے پچھڑے طبقوں کے لوگوں کی حالت میں سدھار لانے کے لئے روٹری کلب کے اقدامات کی کافی ستائش کی۔اس موقعہ پر محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ روٹری کلب جموںکے صدر اور کافی تعدادمیں طلاب بھی موجودتھے۔