اڑان نیوز
راجوری//رہبر تعلےم اساتذہ فورم نے اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میںحکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کااعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ طور احتجاجی کلینڈرجاری کیاگیاہے جس کے مطابق 10اپرےل اور 11اپرےل کو اےس اےس اے کے تحت چلنے والے اسکولوں کو تالا بند رکھاجائے گا، 17تارےخ کو اسکولوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے اور 19اپرےل کو کشمےر لال چوک چلو کا پروگرام ہے۔راجوری مےں پرےس کانفرنس میں فورم رےاستی جنرل سیکریٹری جہانگر خان نے کہا کہ اےس اےس کے تحت کام کر رہے رہبر تعلےم اساتذہ ماہ سے تنخواہ واگذارنہےں کی گئی ۔رہبر تعلےم اساتذہ کے دےگر مطالبات کو نظر انداز کےا جارہا ہے جس کے چلتے رےاستی اکائی نے احتجاجی کےلنڈی جاری کےا جس پر آج سے عمل کےا جائے گا ۔رےاست بھر مےں آج اور کل اسکولوں کو بالابند کےا جائے گا ۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ احتجاجی کلینڈرکے بعد بھی سرکار نے کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو اگلہ پروگرام کشمیر سے جاری کیاجائے گا۔