نیوزڈیسک
سانبہصنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے چک دولت رام گڑھ سانبہ میں19ویں مفت امراض چشم کا اعلاج کرنے کے کیمپ کا افتتاح کیا۔کیمپ کا اہتمام سنت بلرام گوسوامی جی مہاراج نے کیا تھا۔ کیمپ کے دوران وجے پور حلقے کے دیہی اور دُور اُفتادہ علاقوں کے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اس دُوران ڈاکٹروں نے مریضوں کی جانچ کی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔وزیر موصوف نے مریضوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے کیمپوں سے فائڈہ اٹھائیں ۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیاکہ وہ اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد دیگر علاقوں میں بھی کریں تاکہ وہاں کے لوگ بھی استفادہ کرسکیں۔وزیر موصوف نے سیوا کنج آشرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے ضرورت مند مریضوں کو مدد فراہم کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ شیتل نندا کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔