اڑان نیوز
کرگل//ڈپٹی کمشنر و چیف ایگزیکٹیوآفیسر کرگل حاجی گلزار حسین نے کل شرگول تحصیل کا دورہ کرکے وہاں حالیہ بھاری برف بھاری کی وجہ سے پید شدہ صورت حال کاموقع پر ہی جائیزہ لیا۔انہوں نے اس دوران چند روز قبل فوکرفو گاو¾ں میں برفانی تودے کی زد میں آکر جان بحق ہونے والے افرادکے لواحقین کے حق میں ریڈ کراس کے تحت کمبل،باورچی خانے کاساز و سامان اور10ہزار روپے کا نقد امداد کونسلر شرگول و تحصیلدار شرگول کے سپرد کیا۔انکے ہمراہ ایس۔ ایس۔ پی کرگل ٹی۔ گیالپو و دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔شرگول فوکر سڑک پر بھاری برف جمع ہونے کے نتیجے میں تمام تر کوششوں کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر و ایس۔ ایس۔ پی کرگل پر مشتمل آفیسران کی ٹیم فوکر فو علاقے میں پہنچنے سے قاصر رہی۔ڈی۔ سی موصوف نے اس موقع پر بتایا کہ متاثرہ کنبے کے حق میں ایک ماہ کا مفت راشن دینے کے سلسلے میں پہلے ہی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔دریں اثناءحاجی گلزار حسین نے پولیس پوسٹ واکھاہ میں آفیسران کے ساتھ ایک مٹینگ منعقد کرکے شرگول تحصیل میں برف باری سے پیدا شدہ صورت حال کے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اس دوران لوگوں کےلئے لازمی اشیاءکی فراہمی کے حوالے سے بھی آفیسران سے تفصیلات طلب کیں ۔اس موقع پرموصوف کو بتایا گیا کہ شرگول سے فوکر تک کی سڑک گاڑیوں کی آمد و رفت کےلئے فی الحال بند پڑی ہے اور وہاں تقریباً ساڑھے تین فٹ برف جمع ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تحصیلدار شرگول کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پرائیویٹ JCBکو کام پر لگا کر شرگول پل سے پرائمیری ہیلتھ سنٹر سے گزر کر فوکر جانے والی سڑک پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کریں تاکہ عوام ا لناس بلخصوص مریضوں کو عبور و مرور میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے اس دوران تحصیلدار شرگول پر زور دےا کہ وہ برف کے تودے میں دبنے کی وجہ سے نقصان زدہ مکانوں اور دیگر املاک کا تخمینہ لگاکر فوری طور ضلع انتظامیہ کو پیش کریں تاکہ متاثرہ کنبوں کی راحت اور بعض آباد کاری کے حوالے سے جلد اقدامات اُٹھائے جا سکیں۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر موصوف نے شرگول سے فوکر تک کی سڑک پر سے برف ہٹانے کے کام میں سُرعت لانے کے غرض سے BROحکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں فوری طوربرف ہٹانے والی مشینوں کو کام پر لگانے کی اپیل کی۔انہوں نے مزید بتا یا کہ شرگول فوکر روڑ کے ساتھ ساتھ دیگر اندرونی راستوں پر سے برف ہٹانے کا معاملہ وہCECکرگل کے ساتھ اُٹھائینگے اور بہت ہی جلد اضافی مشینوں کو کام پرلگا دیا جائےگا۔انہوں نے تحصیلدار شرگول کو ہدایت دی کہ وہ مقامی لوگوں کوباخبر رکھیں کہ وہ برفانی تودوں کے گِرنے کے امکان والے مقامات پر جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی جانی نقصان کو روکا جاسکے۔ اس موقع پر ایس ایس پی کرگل ٹی۔ گیالپو نے بھاری برف باری سے متاثرہ کنبوں کی راحت اور بعض آباد کاری کے سلسلے میں ضلع پولیس کرگل کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے مذید بتاےا کہ وہ اس سلسلے میں پولیس کے اعلی حکام سے بھی رابطہ کریں گے۔ انہوں نے برفانی تودوں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے حق میں10ہزار روپے کا نقدامداد پیش کیا۔دریں اثناءمقامی کونسلر محمد علی نے بھی لواحقین کے حق میں10ہزار روپے کا نقد امداد پیش کیا ہے۔اسموقع پر تحصیلدار شرگول غلام مہدی و نائب تحصیلدار محمد حسن کے علاوہ اسسٹینٹ ڈائیریکٹر خوراک و سول سپلائیز کرگل حاجی نثار علی ،سینئرپراسیکےوٹینگ آفیسر چھیرینگ فونسوق، ایس۔ایچ۔او واکھاہ محمد ےوسف و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔