تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام زوروں پر…. نگراں اور مشین چلانے والے عملہ کی کمی کے باوجود کام سرعت سے جاری

تاریخی مغل شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام زوروں پر….
نگراں اور مشین چلانے والے عملہ کی کمی کے باوجود کام سرعت سے جاری
اگربطرف کشمیرپیر کی گلی سے رتہ چھنب تک مشین لگائی جائے تو سڑک جلد قابل آمدورفت ہوگی
رشےد زرگر
سرنکوٹ//اضلاع پونچھ وراجوری کو راست وادی کشمیر سے جوڑنے اور جموں وکشمیر قومی شاہراہ کا متبادل مانی جانے والی تاریخی مغل شاہراہ پر سے بر ف ہٹا نے کا کام تیزی سے جاری ہے ۔اس وقت جگہ جگہ مشنر ی لگا کر سڑ ک سے بر ف ہٹا نے کا م چل رہاہے۔ اس برس بے تحاشہ برفباری ہونے کے با وجود محکمہ مغل روڈ نے 15اپرےل تک سڑک کو گاڑےوں کی آمدورفت کے قابل بنانے کی ےقےن دہانی کروائی ہے حالانکہ کافی مقامات پر بڑی پسےاں بھی آئی ہوئی ہےں جنہیں ہٹانے کی جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مغل روڈ عملہ جس مےں اے ای ای لےاقت علی ، جے ای سرفراز حسےن ، نگراں عملہ اکبر حسےن ،محمد رفےق ہمرہ دےگر مزدوران صبح 8بجے سے لےکر رات کے 7بجے تک مکمل کام مےں جٹے رہتے ہےں۔ اس برس برف ہٹانے کا کام17 مارچ کو شروع کےا گےا تھا۔نمائندہ اڑان نے از خود مغل شاہراہ کا دورا کےا جس دوران13/300.17/200.29/00.29/850.30/800 کلو مےٹروں پر بڑی پسےاں دےکھی گئی البتہ محکمہ مغل روڈ نے ٹرےک بنا کر مشےنری31 کلو مےٹر تک پہنچا دی ہے ،اس وقت گاڑےاں 31 کلو مےٹر تک جا رہی ہیں۔اس دوران محکمہ میکانیکل جو مشےنری آپریٹ کر رہا ہے مےں سپروزیژن عملہ کی کمی دےکھی گئی جس وجہ سے کام مےں رکاوٹ آرہی ہے ۔ساتھ ہی مشےنری چلانے والاعملہ بھی کم ہے جس وجہ سے کام مےں مزیدسرعت لانے سے ہی ہدف تک سڑک کو ٹرےفک کے قابل بناےا جا سکتا ہے ۔سڑک پر چار فٹ کے قرےب برف اور نالوں مےں 15مےٹر تک برف کے تودے بنے ہوئے ہےں جن کو ہٹانے کے لئے پوک لےنڈ مشےن جس کو روزانہ پانچ ہزار روپے ڈوزر اور جے سی بی کو 25سو روپے دیئے جاتے ہےں ،کام شد و مد سے جاری ہے ۔اگر محکمہ مغل شاہراہ پر کشمےر سے آنے والی مشےنری کو پےر کی گلی سے لےکر رتہ چھنب تک برف ہٹانے پر لگایاجائے تو اس طرح کام جلدی ختم کےا جا سکتا ہے ۔جو مشےنری چھتا پانی سے جائے گی اُسکو تےن تےن مرتبہ سڑک سے برف ہٹانی پڑی گی جس مےں بے تحاشہ وقت برباد ہو گا ۔اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر مغل روڈ لےاقت علی نے کہا کہ کسی بھی صورت مےں مقررہ تارےخ کو سڑک پر ٹرےفک بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔