کیشو مہاراج کے ’ چھکے ‘سے جنوبی افریقہ کی شاندار جیت

نیوزڈیسک
ویلنگٹن؍؍کیشو مہاراج (40 رن پر چھ وکٹ) کے کیریئر کی بہترین گیندبازی سے جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو آٹھ وکٹ سے جیت درج کر کے تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز 63.2 اوور میں 171 رن پر سمٹنے کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 81 رن کا معمولی ہدف ملا تھا جسے اس نے 24.3 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 83 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ ہاشم آملہ 38 رن اور جے پی ڈومنی 15 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے اور تیسرے وکٹ کے لئے 35 رن کی اہم ناٹ آوٹ ساجھے داری کرکے ٹیم کو تیسرے ہی دن جیت دلا ئی۔ ٹم ساؤتھی نے اسٹیفن کک (11) اور نیل ویگنر نے ڈین ایلگر (17) کا وکٹ حاصل کیا ۔ اسی کے ساتھ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ افریقہ کے اسپنر کیشو کو ان کے کیریئر کی بہترین گیندبازی کیلئے مین آف دی میچ دیا گیا۔کیشو نے نیوزی لینڈ کے آٹھ وکٹ حاصل کئے ۔ اس کے علاوہ مورن مورکل نے 50 رن پر تین وکٹ حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی جیت میں اہم تعاون دیا جبکہ کیگسو ربادا کو ایک وکٹ ملا۔ اس سے پہلے صبح جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز کا آغاز نو وکٹ پر 349 رن سے آگے شروع کیا تھا۔ اس وقت ورنون فلینڈر 36 اور مورکل 31 رن بنا کر کریز پر تھے اور اسے 81 رن کی برتری حاصل تھی۔ دونوں بلے بازوں نے 10 ویں وکٹ کے لئے 57 رن کی اہم ساجھے داری کی اور کل کے اسکور میں 10 رنز جوڑے ۔ مورکل کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کی پہلی اننگز 90 رن پر 359 رن پر سمٹ گئی۔اس کے بعد نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کی شروعات کی اور مورکل نے میزبان ٹیم کے ابتدائی تین وکٹ حاصل کرکے اسے زبردست جھٹکے دیے ۔جیت راول نے ٹیم کو مشکل حالت سے باہر نکالا اور 80 رن کی بہترین اننگز کھیلی لیکن کیشو مہاراج کی قابل تعریف گیندبازی کے سامنے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز چائے کے وقفہ کے کچھ دیر بعد ہی 171 کے معمولی اسکور پر نمٹ گئی۔جنوبی افریقہ کے گیندباز کیشو مہاراج نے 20.2 اوور میں 40 رن دے کر نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ چھ وکٹ حاصل کئے جو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی ہے ۔ انہوں نے جیت راول، ھینري نیکولس ، جمی نیشام، بی جے واٹلنگ، کولن ڈی گرینڈھومے اور ٹم ساؤتھی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈکی ٹیم نے اپنے آخری چھ وکٹ 81 رن کے وقفے میں گنوائے ۔ نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے سامنے 81 رن کا ہی ہدف رکھ سکی اور میچ ختم ہونے کے مدنظر مزید 10 اوور کا کھیل کرایا گیا۔ جنوبی افریقہ کی سلامی جوڑی کک اورایلگر پہلے وکٹ کے لئے 18 رن ہی بنا سکے اور سستے میں آؤٹ ہوئے لیکن پھر آملہ نے 61 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 38 رن اور ڈومنی نے 16 گیندوں میں دو چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 15 رن بنا کر پھر کوئی وکٹ کا نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ۔سیریز کا اہم مقابلہ ہیملٹن میں 25 سے 29 مارچ تک کھیلا جائے گا۔یواین آئی۔