سنگلدان ٹنل میں پتھر گرنے سے 2مزدورزخمی

گول//سنگلدان ضلع رام بن میں آج کٹرہ قاضی گنڈ ریلوے ٹنل نمبر15میںاُس وقت دو مزدور زخمی ہوئی جب نٹل کے اندر کام کر رہے مزدوروںپر اچانک چٹانیںگریں اور بھاگ دوڑکے دوران دو افراد محمدعاصف ولد غلام احمدمیر عمر32سال ساکنہ دلواہ گول اور اجے ایکا ولد گنیش ایکا عمر26سال ساکنہ جھارکھنڈزخمی ہوئے۔ یہ مزدور پٹیل انجینئرنگ ریلوے کمپنی کیساتھ کام کررہے تھے۔ زخمیوںکوفوری طور پر سنگلدان سب سینٹر میںعلاج ومعالجہ کیلئے داخل کیاگیا۔ اس دوران جب سنگلدان ہسپتال میں لوگوںکی بھیڑ جمع ہوئی لیکن یہاںپر لوگوںنے اس بات پرافسوس کااظہارکیاہسپتال میںبجلی کاکوئی انتظام نہیںہے جو تھوڑابہت یہاںپربجلی کاانتظام ہے اُس کو ذاتی استعمال میںلایاجا رہاہے جس وقت کوئی زخمی ہوگا اور آپریشن تھیٹر میںبجلی کی ضرورت ہوتی ہے اُس وقت یہاںپرروشنی کاکوئی انتظام نہیںہوتا ہے، ٹارچ اور موم بتیوںسے گزارا کرنا پڑتاہے۔