بھرتی عمل مکمل ،ویٹنگ لسٹ جاری نہیں ہوگی:جے کے بنک بورڑ

سرینگر//20مارچ/جے کے بنک کے بورڑآف ڈائریکٹرس نے اپنی ایک میٹنگ میں ریلیشن شپ ایگزیکٹیو ز اور بینکنگ ایسوسی ایٹس اسامیوں کیلئے بھرتی عمل مکمل ہونے کا اعلان کیا جو کہ بنک کے مین پاور پلاننگ کی طرف سے منظور کیا گیا تھا۔بورڑ نے واضح کیا کہ اسکے متعلق کوئی ویٹنگ لسٹ مشتہر نہیں ہوگا اور بنک متواتر طور روزگار کے موقع ریاست کے نوجوانوں کیلئے پیدا کرتا رہے گا بورڑ نے مزید کہاکہ بنک تازہ بھرتی عمل کیلئے مستقبل میں اقدام کرے گا جواسکے بزنس منصوبوں کی توسیع سے متعلق ہے ۔اس میں ریاستی حکومت اور دیگر متعلقین کا بھر پور ساتھ ہے جو انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی بنک کے ساتھ جاری رکھا ۔