وزیراعلیٰ گورنر سے ملاقی

جموں //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ ایک گھنٹے تک جاری اس میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے گورنر کو اُن کے وادی کے مختلف ضلعوں کے دورے ، ترقی سے جُڑے معاملات ، داخلی اور خارجی سلامتی ، نجی اور شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے علاوہ کئی دیگر اہم امور کے بارے میں جانکاری دی ۔ وزیر اعلیٰ نے گورنر کو 2018 کے بجٹ اجلاس کے عارضی شیڈول سے بھی آگاہ کیا ۔ گورنر نے انتظامی نظام کے شفاف اور جوابدہ کام کاج کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے راشی اور ناقابل عناصر کو ہٹانے کے علاوہ نچلی سطح پر جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کی اہمیت کو بھی واضح کیا تا کہ لوگوں کی بہبود یقینی بن سکے ۔