منشیات سمگلروں پرپولیس کاشکنجہ

منشیات سمگلروں پرپولیس کاشکنجہ
آر ایس پورہ کے5بدنام زنامہ مجرموں پر پی ایس اے عائد
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//منشیات سمگلنگ،نشیلی ادویات کی خریدوفروخت سے جڑے لوگوں پرمزید شکنجہ کسنے کرتے ہوئے پولیس نے آر ایس پورہ کے 5بدنام زمانہ مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ عائد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سال 2016-17کوجموں پولیس نے دلباغ سنگھ ولد جنک سنگھ ساکنہ سمبل کیمپ تحصیل میراں صاحب کو گرفتار کیاتھاجس کے خلاف پولیس تھانہ میراں صاحب اور بہو فورٹ میں6مقدمات درج تھے۔ تیجندر سنگھ عرف جنڈا ولد درشن سنگھ ساکنہ سمبل کیمپ کے خلاف پولیس تھانہ ستواری اور میراں صاحب میں نومجرمانہ کیس درج ہیں، ان دونوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ دیگر مجرموں میں پنکج سنگھ عرف پنکو، تیجندر سنگھ عرف ہپی اور بابر حسین چوہدری شامل ہیں جوکہ ہتھیار و نشہ کا کاروبار کرنے کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے۔ذرائع کے مطابق متعدد بار مذکورہ ملزمین کو پولیس نے گرفتار جوکہ عدالت سے ضمانت پر رہاہوکر پھر سے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دیتے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈرگ مافیا اور سمگلروں کے خلاف کوشش جاری رہے گی۔پبلک سیفٹی ایکٹ پولیس کی طرف سے تیار ڈوزر پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے لگایا جس کے بعد مذکورہ ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی