تازہ ترین خبر
Home / پیرپنجال / کرشی وگیان کیندر کی جانب سے 120کسانوں میں چوزے تقسیم

کرشی وگیان کیندر کی جانب سے 120کسانوں میں چوزے تقسیم

 

پرتپال سنگھ
پونچھ//کرشی وگیان کیندر پونچھ کی جانب سے پونچھ کے کئی دیہات سے تعلق رکھنے والے 120 غریب کسانوں میں مفت چوزے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر آر کے اروڑہ ایسو سی ایٹ ڈائریکٹر نے تمام کسانوں کو کرشی وگیان کیندر کی سکیموں بارے آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی سائنس دان کسانوں کیلئے ایسے پروگرام کیمپ منعقد کریں۔ سینئر سائنسدان ڈاکٹر منیشور شرما نے کسانوں کو تلقین کی کہ وہ محنت کرکے سماج میں آگے آ سکتے ہیں۔ کسانوں کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ان چوزوں سے بنی مرغیاں 190سے 200تک انڈے دیتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ چوزے درجہ فہرست قبائل طبقہ کے کسانوں کو ٹی ایس پی فنڈ سے فراہم کئے گئے ۔پروگرام کے آخر میں مشتاق احمد گورو نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Loading...