ایس ایم سی یونین کی آسیہ نقاش سے ملاقات

سرینگر//مکانات و شہر ی ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش سے کل سرینگر میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین کا ایک وفد ملاقی ہوااور اپنے مسائل سے انہیں آگاہی دلائی۔وزیرنے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی کے ملازمین کو ائیر پورٹ روڑ کو دیدہ¿ ذیب بنانے اور اس سے صاف و شفاف رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھانے کے لئے کہا۔انہوں نے ان ملازمین کوہدایت دی کہ وہ سرینگر شہر کی صفائی یقینی بنانے میں حکومت کے ساتھ مطابقت قائم رکھیں۔وفود نے وزیر سے درخواست کی کہ سرینگر شہر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے اور زیادہ صفائی کرمچاریوں اور سینٹری سپر وائزروں کی بھرتی عمل میں لانے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیرنے وفود کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر حل کرے گی۔