جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نا قابل برداشت سلسلہ بند ہوا تو دندان شکن جواب دیا جائے گا:وزیر دفاع

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//سرحدوں پر کشیدگی کیلئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے پاکستان پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے ورنہ بھارت پاکستان کو دندان شکن جواب دےنے کا اہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج پاکستانی فائرنگ کا بھر پور انداز میں جواب دے رہی ہے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میںہوئی ہلاکت پر سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا بھارتی فوج بھر پو ر جواب دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ بہترےن تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم انہوں نے سرحدوں پر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے بیچ پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کے خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے دوسری کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود بھی پاکستان اپنی کرتوتوں سے باز نہیں آتا ہے ۔وزیر دفاع نے پاکستان پر زور دےا کہ وہ سرحدوں پر جارحےت کو بند کرکے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے نہیں تو بھارت بھی جارحےت کا منہ توڑ جواب دےنے کے اہل ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نا جنگ معاہدے پر عمل درآمد کرنی چاہئے ،سیتا رامن نے کہا میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھارت نے پاکستان کے ساتھ بہترےن تعلقات کو مزید خوشگوار بنانے سے متعلق ہاتھ بڑھاےا تو وہ ایسا کیوں کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہم دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔