سروڑی کاتین روزہ بونجواہ کاتفصیلی دورہ مقامی وفودکیساتھ ملاقات،عوامی مسائل کی جانکاری اورازالہ

اڑان نیوز
بونجواہ//رکن اسمبلی اندروال جی ایم سروڑی نے آج یہاں تحصیل بونجواہ کاسہ روزہ تفصیلی دورہ مکمل کیااوردورے کے دوران درجنوں عوامی وفودسے ملاقات کرکے عوام کودرپیش مسائل بغور سنے اوربروقت حکام کو ہدایات دیتے ہوئے ان کاازالہ کیا۔سروڑی نے علاقے میں جاری تعمیراتی پروجیکٹوں بارے بھی جانکاری حاصل کرنے کے علاوہ بونجواہ کیلئے متعددترقیاتی پروجیکٹوں کااعلان کیا۔سروڑی نے پاٹشالہ، ٹپری، نکی، نور، اتھوان، جوالپور، نالی، بینون، چکرون، موری، پتنازی، کیتھر، کیوا وبوردھارعلاقوں میں عوامی وفودسے ملاقاتیں کیں۔سروڑی نے اس موقع پرمقامی آبادی کودرپیش روزمرہ مسائل بارے جانکاری حاصل کرتے ہوئے موقع پرہی حکام کو ہدایات جاری کیں اور عوامی مسائل کاازالہ کیا۔سروڑی نے عوامی مسائل کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے انہیں محکمہ دیہی ترقی، پی ایم جی ایس وائی، تعمیراتِ عامہ، خوراک وامورصارفین ، پی ڈی ڈی، اورپی ایچ ای حکام کیساتھ اُٹھایااورحکام کوہدایات جاری کیں کہ وہ معیادبندطریقے سے عوامی مسائل کاازالہ کریں۔دورے کے دورا ن سروڑی کے ہمراہ متعددمحکموں کے حکام بھی موجودتھے۔بونجواہ کے مقامی لوگوں نے اپنے مطالبات میں ڈونادی۔بونجواہ سڑک کی بلیک ٹاپنگ، اے پی ایل زمرے میں جان بوجھ کرلائے گئے راشن کارڈوں کودرست کرتے ہوئے بی پی ایل میں لانے، ٹپری ، جوالپور، نالی، بینون اورپتنازی علاقوں میں جی آئی پائپ لائن بچھانے، منریگاکی اُجرتیں واگذار کرنے، آئی ایچ ایچ ایل اور واٹرشیڈکاموں کی واجب الادارقومات کی واگذاری کی مانگیں سرفہرست تھیں۔سروڑی کی تعمیروترقی پربولتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ 2004تک بونجواہ میں سڑک رابطہ نہ تھالوگوں کو ٹپری سے پیدل چلناپڑتاتھا۔تاہم13کلومیٹرلمبی دونادی بونجواہ سڑک، 6کلومیٹر کیواپل تاٹپری سڑک، 7کلومیٹر لمبی ٹپری ۔پتنازی سڑک، 15کلومیٹر لمبی پتنازی۔کیتھرسڑک کی تعمیرسے لوگوں کامعیارِ حیات بدل گیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ اب لوگوں کی محض تا ر کول بچھانے کی مانگ ہے جسے2020سے قبل پوراکیاجائیگااوربونجواہ سڑک پرتال کول بچھایاجائیگا۔سروڑی نے کہاکہ انتظامیہ کوعوام کے درتک پہنچانے کیلئے بونجواہ میں اسکول، آنگن واڑی مراکز، تحصیل اوربلاک کادرجہ دیاگیاہے۔سروڑی نے کیواپل تاپتنازی سڑ ک کی تعمیرکیلئے محکمہ تعمیراتِ عامہ کی پی ایم جی ایس وائی وِنگ کوہدایت دی کہ وہ سڑک کے کاموںبشمول ساتھ ہی پسیاں ہٹانے، دیواربندی، جی ایس بی بچھانے، میٹلنگ، تال کول بچھانے اور پریمیکسنگ کے قریب13کلومیٹر جوکہ پی ایم جی ایس وائی کشتواڑکے تحت ہے‘ کیلئے ڈی پی آرتیارکریں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ تین ماہ کے اندراندر 15.43کروڑ روپے کے پروجیکٹ منظورکئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ پہلے13کلومیٹرجے کے پی سی سی سے لیکرمحکمہ تعمیراِ عامہ کے سپردکیاگیاہے اوربقایاجام جلدمکمل کیاجائیگااوراس طرح بونجواہ کے عوام کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوجائیگی۔سروڑی نے اپنے دورے کے دوران ایچ ایس ایس بینون میں41لاکھ روپے کی لاگت سے لیبارتری کی تعمیر، نکی میں ٹرانسفارمرکی توسیع کیلئے5لاکھ روپے اور 2کلومیٹرلمبی پی آئی پی پائپس بچھانے کیلئے محکمہ صحت عامہ کوہدایات جاری کیں۔سروڑی نے مزیداعلان کیاکہ آر جی جی وی وائی فیزII-کے تحت محکمہ بجلی کیتھراور بوردھار علاقوں کابجلی کرن کرے گا۔انہوں نے ایس ٹی آبادی والے علاقوں میں بجلی مہیاکرانے کااعلان کیا۔سروڑی نے ٹپری تاپاٹشالہ، بشارت گائوں تا چکرون گائوں اور میسلائی تاکرور تین رابطہ سڑکوں کی تعمیرکابھی اعلان کیااورجانکاری دی کہ یہ سڑکیں پی ایم جی ایس وائی کے تحت منظورکی گئی ہیں۔سروڑی نے مزیداعلان کیاکہ 21میگاواٹ پتنازی بونجواہ فیزII-پاورپروجیکٹ میسرز پتنازی پاور پرائیویٹ لمیٹڈ (ایک ایرجوگروپ کمپنی) کودیاگیاہے اور اُمیدظاہرکی کہ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے بونجواہ میں بجلی بحران پرقابو پایاجائیگا۔اس موقع پر متعددبھاجپااور پی ڈی پی کارکنان نے کانگریس میں شمولیت اختیارکی ان میں عبداللہ بھٹ، محمد شریف، ریاض احمد محمد اسحاق نائیک، فرید اور دیگران قابل ذکرہیں۔اُنہوں نے اعادہ کیاکہ وہ کانگریس کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے،۔ سروڑی نے نئے لیڈران کے کانگریس میں شمولیت کواطمینان بخش اوردانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کانگریس ریاست کے تینوں خطوں کی واحد نمائندہ آوازہے جوتینوں خطوں کی بہترترجمانی کرتی ہے اوروہ دِن دورنہیں جب لوگ موجودہ ناکام حکمرانوں کوسبق سکھاتے ہوئے کانگریس کے ہاتھ میں ریاست کی ذمہ داری سونہیں گے لہٰذاکارکنان کو دن رات محنت کرنے اورپی ڈی پی۔بھاجپاسرکارکے عوام دشمن عزائم کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔