بھدرواہ چمبہ سڑک پر ٹیلی کا م ایجنسی کی لاپرواہی تعمیرات عامہ نے پولیس میں شکائت درج کی مگر تاحال کائی کارروائی نہ ہوئی

ماجد ملک
بھدرواہ //بھدرواہ چمبہ سڑک پر تار کول بچھانے کے کام پر معمور کمپنی جہاں بڑی مشینری کا استعمال کررہی ہے وہیں ایک ٹیلی کام کپمنی تار بچھا کر اس سڑک کو خستہ حال بنا رہی ہے جس س شاہراہ پر سفر کرنا مشکل بن گیا ہے۔انتظامیہ کی عدم توجہی سے ٹیلی کام کپمنی نے تمام قواعد وضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے سڑک پر غیر ضروری کھدائی کی ہے ۔بھدرواہ چمبہ رابطہ شاہرہ کی تعمیر کے لئے سابق وزیر اعلی غلام بنی آزاد نے 90کروڑ روپے کی رقم واگذار کی تھی لیکن نجی کمپنی کی آڑ میں کچھ لوگ اس کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں تاکہ بھدرواہ کا رابطہ کبھی بھی ہماچل کے ساتھ جڑ نہ جائے۔اور سیاح بھی پدری سیاحتی مقام تک نہ پہنچ سکیں ۔ اس سڑک کی تعمیر میں آزاد نے اپنے دور میں ذاتی دلچسپی دکھائی تھی تاہم موجودہ سرکا ر نے اس کو نظر انداز کیا اور ٹیلی کام کمپنی کو بھی سڑک پر غیر ضروری کھدائی کرنے سے نہیں روکا۔عوامی تفصیلات کے مطابق کیبل بچھانے کے لئے پانچ سے سات جے سی بی مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے سڑک ایک مرتبہ پھر خستہ حالی کی شکار ہو رہی ہے ۔عوام کے مطابق جگہ جبکہ کھڈے ، پتھر گرے ہوئے اور ملبہ سڑک کے بیچ پڑا ۔اس حوالہ سے جب تعمیرات عامہ کے ایکسن بشیر احمد کھانڈے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بھدرواہ چمبہ رابطہ سڑک کی کل لمبائی 46 کلو میٹر ہے اور جب ان کو ایک ہفتہ قبل اطلاع ملی کہ ٹیلی کوم ایجنسی جے سی بی و دیگر مشینری کا غیر ضروری استعمال کررہی ہے تو انہوں نے مشینوں کو ضبط کرکے پولیس کے پاس شکائت درج بھی کی ۔تاہم پولیس نے ابھی تک اس پر عملی کام نہیں کیا۔