رکن اسمبلی اندروال علاقہ کی ترقی میں ناکام :شیخ ناصر کاہرہ میں درجنوں کانگریس کارکنوں نے پی ڈی پی میں شمولیت کی

اڑان نیوز
ٹھاٹھری// پی ڈی پی ضلع صدر کشتواڑ ایڈوکیٹ شیخ ناصر نے رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اندروال کو ترقی کے میدان میں پیچھے رکھنا اْن کی نا اہلی ہے اور عوام کے ساتھ غیر سنجیدہ رویہ قابل مذمت ہے ۔شیخ ناصر نے اسمبلی حلقہ اندروال کے گائوں ٹاٹنا ،بنجارس، پریپورہ، بلاک اندروال کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی مشکلات کا جائز لیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے کا ترقی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی اْس ضمن میں اقدامات کئے گئے ہیں۔پی ڈی پی ضلع صدر نے الزام لگایا کہ اْن کا مقصدصرف عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنا ہے تاکہ عوام کو سبز باغ دکھا کر گمراہ کیا جا سکے ۔اْنہوں نے مزید کہا کہ سروڑی صرف اپنے ذاتی مفاد کو مدے نظر رکھتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور اپنے خاص لوگوں کو فائدہ پہنچا کر دولت اکھٹا کر رہے ہیں۔ناصر نے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے کے پاس حکومت کو نیچا دکھانے کے لئے کچھ بچا نہیں ہے اس لئے آئے روز ریاستی مخلوط سرکار پر بلا جواز بیان بازی اور وزراء کے خلاف غلط الزام تراشی اْن کا معمول بن گیا ہے اور عوام کو غلط راستہ دکھا رہے ہیں اور اس کے پیچھے سوائے بوکھلاہٹ کے اور کچھ صداقت نہیںہے انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے موصوف صرف محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار کے ترقیاتی منصوبوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہورہے ہیں۔اس دوران اْن کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈر بشمول ضلع نائب صدر عبدالرحمان کشمیری، جنرل سیکرٹری عبدالکبیر بٹ، زونل صدر طالب حسین بٹ، بلاک صدر کاہرہ محبوب ملک، بلاک صدر بونجواہ عابد حسین ملک، عطا محمد ڈار، سجاد حرگا ،وسیم ٹاک بھی تھے۔وہیںکئی کانگریس کارکنوں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ان میں عبدالستار پرے، جان محمد پرے،غلام رسول پرے، عاقب جاوید پرے، جافر وانی، محمد یاسین ماگرے، منیر احمد ماگرے ،دین محمد وانی، اختر حسین وانی ، ذاکر حسین ماگرے، عطا محمد وغیرہ شامل ہیں۔وٹسر ڈانگر نالہ سڑک پر پل.تعمیر کیا جائے علاقہ کے عوام.نے.وزیر تعمیرات سے زاتی مداخلت کی اپیل کی