عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح:سروڑی رکن اسمبلی کادورۂ ٹھاٹھری،ترقیاتی کاموں کامعائنہ کیا

اڑان نیوز
ٹھاٹھری//بنیادی سہولیات کی بہم رسانی کواپنی اولین ترجیحات میں شامل قراردیتے ہوئے رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے یہاں اپنے حلقہ انتخاب کے ٹھاٹھری علاقے کاتفصیلی دورہ کیااوروہاں جاری ترقیاتی کاموں کامعائینہ کی۔سروڑی نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبودکی کئی اسکیمیں ومتعددترقیاتی پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے یہاں لوگوں کامعیارِحیات بہتراورمثالی بنے گا۔سروڑی نے کہاکہ کانگریس دورمیں خطہ چناب ترقی کی نئی بلندیوں پرتھالیکن بدقسمتی سے آج پی ڈی پی ۔بھاجپاسرکارنے یہاں ترقی کی گاڑی کی بریک ہی فیل کردی اورتمام ترقیاتی پروجیکٹوں کو ٹھپ کردیاہے ، نئے پروجیکٹ ہاتھ میں لینے سے بھی کترایاجارہاہے، لیکن بحیثیت ایک ذمہ داری اپوزیشن اوررکن اسمبلی اندروال وہ بھرپورکوششوں سے اندروال کی تعمیروترقی میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے، اوریہاں کے عوام کی دعائوں اورحمایت سے عوامی حقوق کوبھرپورتحفظ فراہم کیاجائیگا۔سروڑی نے اپنے دورے کے دوران ٹھاٹھری میں 28.56کروڑ روپے کی لاگ والی پی ایم جی ایس وائی کے تحت ٹھاٹھری۔ کٹھاواسڑک اور 28لاکھ کی لاگت سے تعمیرہورہی عیدگاہ ٹھاٹھری کے کام کامعاینہ کیا۔اس کے علاوہ کئی اورپروجیکٹوں کابھی معائنہ کیااورمتعلقہ حکام سے تلقین کی کہ وہ رقومات کامناسب استعمال کرتے ہوئے مقررہ مدت میں ان منصوبوں کوعملی جامہ پہنائیں۔سروڑی نے اس موقع پر 10کلومیٹرلمبی ٹھاٹحری تا کندوت سڑک پرتارل کول بچھانے کے کام کابھی اعلان کیاجوعوام کی ایک دیرینہ مانگ تھی۔دورے کے دوران سروڑی نے متعددعوامی وفودکیساتھ ملاقات کی اوران کے مسائل سنے۔وفودنے علاقے میں بجلی کھمبوں کی مرمت، بجلی کھمبوں کی منظوری اور اندرونی سڑکوں اورنالیوں کی مرمت کی مانگ کی۔سروڑی نے موقع پرمتعلقہ حکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے عوامی مسائل کابھرپورازالہ کیا۔اس موقع پر لوگوں نے سروڑی کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ وہ ایک سچے محبِ قوم اورایک سچے نمائندے کی حیثیت سے لوگوں کادرددل میں رکھنے والے قاعد کی طرح بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔سروڑی نے غلام حسین بھٹ اورمحمد شابان ہجام کے غمزدگان کیساتھ بھی ملاقات کی اورمرحومین کی مغفرت کیلئے دعاکی۔سروڑی نے غمزدگان کیساتھ تعزیت کی۔انہوں نے کہاکہ دونوں ٹھاٹھری علاقے کی اہم شخصیات تھیں۔اس موقع پر صدر بی سی سی ٹھاٹھری اصغرحسین کھانگی، محمد اقبال تیلی، بلال احمد، امتیاز حسین، غلام حسین بٹ، عابد حسین، مشتاق احمد، رومیش کمار، راج کمار، نور حسین اورعبدالرزاق حجام کے علاوہ متعدداہم شخصیت موجودتھیں۔