ڈاکٹر بلوان چنئی میں اعزاز سے سرفراز

چنئی//ڈگری کالج ڈوڈہ میں تعینا ت زولو جی شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر واحید بلوان کو چنئی میں منعقدہ قومی سطح کی تقریب کے دوران تعلیمی میدان میں بہترین تخلیق پراعزاز سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد آئی۔آر۔ڈی پی کی جانب سے قومی سمپوئزم برائے بہتر تعلیم کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ڈاکٹر بلوان کو تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی اور عمدہ تخلیق وطلباء کے لئے نصاب میں شامل کتابوں کی اجرائی کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ بلوان کو مدراس ہائی کورٹ کے جسٹس تیرو ایس۔راجیشورن ، ڈاکٹر سی جوتی وینکٹیشورن پرنسپل گورنمنٹ ارستند سائنس کالج چنئی، ڈاکٹر پرنتوش پاول ڈائریکٹر کمپوٹر سائنس مدراس یونیورسٹی، اور ڈاکٹر انیش کمار ڈائریکٹر آئی۔آر۔ڈی۔پی کی موجودگی میںپیش کیا گیا۔