سشما سوراج کی پاکستانی ہم منصب سے غیر رسمی ملاقات

 

نیوز ڈیسک
اقوام متحدہ //بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی پاکستانی ہم خواجہ آصف سے نیو یارک میں غیر رسمی ملاقات۔تاہم اس ملاقات کے دوران کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پا کستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سارک چارٹر اوراصولوں پرعملدرآمد کیلئے پر عزم ہے اور پاکستان علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سارک کو بہترین پلیٹ فارم تصورکرتا ہے۔اجلاس ہی کے دوران وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ سشما سوراج سے ان کی ملاقات غیر رسمی تھی، جس میں انہوں نے سشما سوراج سے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا، اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔