لیفٹیننٹ جنرل دوا گورنر سے ملے

سرینگر//لیفٹیننٹ جنرل ستیش دوا ، انٹی گریٹڈ ڈیفنس سٹاف کے سربراہ نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ گورنر اور لیفٹیننٹ جنرل دوا نے منصوبہ سازی اور اوپریشنل معاملات کے سلسلے میں مکمل طور مربوط بین سروس طریقہ کار اختیار کرنے کی اہمیت پر غور و خوض کیا ۔ دونوں شخصیات نے ریاست میں موجودہ حفاظتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔