ایڈیشنل ایس پی کا پولیس لائن ڈوڈہ میں جوانوں کے ساتھ دربار آفیسروں وجوانوں کے درپیش مسائل سنے،شراب نوشی،تمباکو نوشی ومنشیات سے دور رہنے کی تلقین

اڑان نیوز
ڈوڈہ // ایڈ یشنل ایس پی نے پولیس لائن ڈوڈہ میں جوانوں کے ساتھ ایک دربار لگایا جس میںتین سو پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔اس موقع پر جوانوں نے اپنے کئی مسائل سے ایڈیشنل ایس پی کو آگاہ کیا۔اس موقع پر اے ایس پی نے پولیس جوانوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔انہوںنے آفیسروں وجوانوں پر زور دیا کہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری ، دیانتداری وپابندی کے ساتھ انجام دیں اور عوام کی امیدوں پر پورا اتریں۔اے ایس پی نے پولیس آفیسروں واہلکاروں سے تلقین کی کہ وہ عوام کے ساتھ بہتر تال میل بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا بھروسہ حاصل کریں۔انہوں نے پاک وصاف معاشرہ تعمیر کرنے پر زور دیتے ہوئے انہیں تمباکو نوشی، شرب نوشی ودیگر منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا کہ جس سے آفیسر یا جوان کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہو تو وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اے ایس پی ہیڈ کواٹر سے کسی بھی وقت رجوع کرسکتے ہیں۔اے ایس پی نے کہا کہ ایما ندار ودیانتدار آفیسران واہلکاروں کو ان کی بہتر کارکردگی پر انعامات سے بھی نوازہ جائے گا۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی بھی آفیسر یا پولیس جوان کسی غلطی یا لاپرواہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس دوران انہوں نے لائن آفیسر کو ہدائت دی کہ وہ پولیس لائن کے احاطہ میں سوچھ بھارت ابھیان کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے صاف وستھرائی کا معقول انتظام رکھیں۔دربار میں ڈی پی ایل کی مختلف شاخوں کے انچارج آفیسران بھی موجود رہے۔