نگروٹہ میں این سی سی کیلئے مشترکہ سالانہ تربیتی کیمپ

جموں//دوسری جموں وکشمیر بائز بٹالین کی طرف سے این سی سی کیمپنگ گراؤنڈنگروٹہ میں سالانہ تربیتی کیمپ منعقد کیاگیاہے۔ کیمپ 9ستمبر2017کو شروع ہوا، پہلے دن کیمپ کمانڈینٹ کرنل کرم دین نے کیڈٹس کا خیر مقدم کیا۔ اس کیمپ میں این سی سی رضاکاروں کو ملٹری سروسز سبجیکٹ ، ڈرل، فائرنگ پر تربیت دی جائے گی اور ان کی جسمانی چستی تندرستی کو بڑھایاجائے گا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پہلے روز سوچھ بھارت ابھیان کے تحت پورے کیمپ میں صفائی مہم منعقد کی گئی جس میں کیڈٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ کیڈٹس کو اسلحہ، ہتھیاروں کے بارے میں تربیت دینے کے علاوہ دفاعی شعبہ میں کیئرئر کے امکانات کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ رکاوٹوں کو پار کرنے کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔