دورجے نے کرگل میں محکمہ امداد باہمی کے کام کاج کا جائزہ لیا ، سُپر بازار کا دورہ کیا

اڑان نیوز
کرگل//وزیر برائے امداد باہمی چیرنگ دورجے نے کل کہا کہ ریاستی حکومت لداخ خطے میں امداد باہمی تحریک میں نئی جان ڈالنے کیلئے ایک جامع نقشہ راہ پر کام کا رہی ہے جس کیلئے محکمہ کی تنظیم نو کیلئے مختلف اقدامات انٹی گریٹڈ کواپریٹو ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور نبارڈ کے تحت اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد لوگوں کو بنیادی سطح پر مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموں سے استفادہ کرنے تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔ وزیر نے اس کا اظہار کل امدادِ باہمی محکمہ کرگل کے کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ موجودہ حکومت کے لداخ خطے کے دونوں اضلاع میں امدادِ باہمی تحریک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ منافع بخش کواپریٹوز سوسائیٹیوں کے قیام سے روز گار کے مواقعے پیدا کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا این سی ڈی سی اور نبارڈ کے تحت مفصل پروجیکٹ رپورٹ محکمہ نے مرتب کئے ہیں جس کے تحت خوبانی اور سیبک تھارن کی پروسیسنگ ڈیری اور پولٹری فارمنگ اور دیگر شعبوں میں منافع بخش یونٹ قایم کئے جائیں گے ۔ وزیر نے مزید کہا کہ لداخ خطے کے تمام بلاکوں میں کنزیومر سٹور ، کھادوں کیلئے گودام اور کواپریٹو سوسائیٹیوں جیسے پائیدار کواپریٹو املاک قایم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرگل میں 500 میٹرک ٹن صلاحیت کے کولڈ سٹوریج کے قیام کا منصوبے پر حکومت عملی طور غور کر رہی ہے جس کیلئے آئی سی ڈی پی اور نبارڈ کے تحت رقومات فراہم کی جائیں گی ۔ اس سے قبل دورجے نے کھرول میں فروٹ گروورز کواپریٹو یونٹ کا دورہ کیا ۔ وہاں ہو رہے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ سوسائیٹی کے ارکان نے کولڈ سٹوریج کے قیام اور یونٹ پر زیر آب عمل کے قابل پمپ کی تنصیب کی مانگ کی ۔ وزیر نے سوسائیٹی کے ارکان کو یقین دلایا کہ اُن کی مانگیں مرحلہ وار پوری کی جائیں گی اور متعلقہ افسران کو آئی سی ڈی پی کے تحت مطلوبہ کاموں کی عمل آوری کیلئے مفصل پروجیکٹ رپورٹ مرتب کرنے کیلئے کہا۔