محکمہ صحت عامہ کے عارضی ملازمےن کا احتجاج سرکار پر دو برس سے تنخواہیں نہ دینے کا الزام

جمشےد ملک
راجوری//محکمہ صحت عامہ مےں کام کر رہے عارضی ملازمےن نے تنخواہوں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاجی ملازمین نے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی ۔محکمہ پر الزام عائد کیاکہ انہیں دو برس سے تنخواہوں سے محروم رکھاگیاہے ۔ حقیقی معنوںمیںزمےنی سطح پر کام کرنے والے ملازمےن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈ پڑے ہےں۔مظاہرےن نے میڈیا افراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے زمےنی سطح پر کام کرنے والے ملازمےن کے لئے پالیسی مرتب کی ہے جس کے لئے ان کا رےکاڈ طلب کےا جارہا ہے تاہم رےکارڈوتفصیلات حاصل کرنے کے بعد بھی ان کو تنخواہوں سے محروم رکھا ہے۔نےڈ بےس،آئی ٹی آئی تربےت ےافتہ زمےنی کےس تاہم ملازمےن کی تنخواہیں واگذار نہ کی گئیں۔ عید الفطر پر بھی انہیں اس سے محروم رکھاگیا جس کی وجہ سے انہوں نے عید سادگی کے ساتھ منائی ۔ ان ملازمےن کو اب دکاندار بھی سامان نہےں دے رہے ہیں۔ قرضہ جات کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، سخت ترین مالی دشواریوں کا شکار ملازمین اپنے بچوں کو بہترپڑھائی تو دور ان کے لئے دو وقت کی روٹی کا انتظام تک نہیں کر پارہے۔