ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ پونچھ کی میٹنگ منعقد جمعتہ الوداع اورعید الفطر کے انتظامات کا جائزہ لیا

پرتپال سنگھ
پونچھ//جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے حوالہ سے ڈاک بنگلہ پونچھ میںانتظامیہ،اوقاف اسلامیہ اور سو سوسائٹی کا اجلاس ایڈمنسٹریٹراوقاف اسلامیہ پونچھ ریاض آتش کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس میں جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ موصوف نے کہا کہ اشیاءخوردنی ،گوشت،ٹرانسپورٹ، بجلی ،پانی ِصفائی ستھرائی،و دےگر تمام ضرورےات کامناسب انتظام کیاجائے۔اس میٹنگ میں جامع مسجد پونچھ کے امام خطیب مولانا فاروق حسین مصباحی،جامعہ انوار العلوم کے ناظم حافظ مجید احمد مدنی، چیف ایگزیکٹیوافسر محکمہ میونسپلٹی ارشاد صوفی،اے ای ای محکمہ صحت عامہ،اے ای سی محکمہ بجلی،اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ،اے آر ٹی او عبدالرحیم اور جنرل مینیجر بس اسٹینڈجگجیت سنگھ کے علاوہ سول سوسائٹی میں سے شہزاد خان،آفتاب گنائی،بشید احمد خاکی،تاج میر،محمد زمان کے علاوہ کئی دےگر معززین موجود تھے ۔