عید وشب قدر کے پیش نظر ڈی سی رابن کی میٹنگ ، انتظامات کا جائزہ لیا ضلع ہسپتال کا بھی اچانک دورہ، کام کا ج کا معائنہ کیا

ابرار سوھل
رام بن // عید و شب قدر کے مقدس تہواروں سے قبل ضلع ترقےاتی کمشنررام بن طارق حسین گنائی ضلع انتظامیہ ، مذہبی رہنماﺅں ، سماجی کارکنان و بیوپار منڈل کے اراکین کی میٹنگ طلب کر کے انتظامات کا جائےزہ لیا۔ انتظامات کا تفصیلاً جائےزہ لینے کے بعد ضلع ترقےاتی کمشنر نے آفیسرن کو ہداےت دی کہ وہ ان مقدس تہواروں کے دوران بلا خلل بجلی کی سپلائی، پانی کی سپلائی، صفائی و ستھرائی اور حفاظتی اقدامات کا معقول انتظام کرے تاکہ عقیدت مندوں اور عام شہرےوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے عید کے دن مسجدوں اور عید گاہوں کے اردگردخاص حفاظتی انتظامات کرنے پر بھی زور دےا۔ اس کے علاوہ آفیسرمعصوف نے تحصیلداروں ، میونسپل کمیٹی کے آفیسران اور محکمہ خوراک کے آفیسران پر زور دےا کہ و ان تہواروں کے دنوں بازاروں کا معائنہ کر کے ناجائزمنافع خوری پر روک لگانے کے لئے اقدامات کریں۔ میٹنگ میں ایس ایس پی موہن لعل ، ایس ایس پی ٹریفک سنجے بھگت، اے ڈی ڈی سی روندر ناتھ سادھو، اے ڈی سی انگریز سنگھ رانا، اے سی آر وویک پوری و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ دریں اثناءضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کرکے ہسپتال عملہ کے کام کاج کا جائز ہ لیا۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سیف الدین کی موجودگی مےں ڈی سی نے اوپی ڈی ، ایمرجنسی، لیبارٹری ودیگر یونٹوں کا تفصیلی دورہ کرکے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچائےں اور ساتھ ہی ہسپتال میں صحت وصفائی کا بھی خاصل خیال رکھیں۔