رام بن پولیس نے 11کو ینٹل چینی ضبط کی ایک گرفتار، تحقیقات شروع،محکمہ میں بڑے پیمانہ پر ہیرا پھیری کا خدشہ

ابرار سوھل
رام بن //رام بن پولیس نے قصبہ رام بن کے کرول علاقہ سے محکمہ خوراک رسدات و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے غیر قانونی طور پر رکھی گئی گےارہ کوینٹل کھانڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کےا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عوامی شکاےات اور مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ پولیس رام بن و اس کی ٹیم نے قصبہ رام بن سے 5کلومیٹر کی دوری پر واقع کرول گاوں میں ایک نجی دکان پر چھاپہ مار کر 22بورےاں کھانڈ جس کا وزن 11کوئنٹل بتاےا جاتا ہے کو ضبط کر کے ایک شخص عبدالقےوم جو محکمہ میں راشن تولنے کا کام انجام دےتا تھا کو موقع سے ہی گرفتار کےا جبکہ قصبہ رام بن کا ڈیلر فاروق احمد جس کی تحویل کا کھانڈ بتاےا جاتا ہے وہ فرار ہونے میں کامےاب ہو گےا ۔ اس سلسلے میں رام بن پولیس نے ایک مقدمہ زیر علت نمبر 78زیر دفعہ 3/7ایسنشل کموڈیٹی ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔آج بعد دوپہر ضلع پولیس آفیسران و اہلکاران پر مشتمل ایک ٹیم نے تحقیقات کی شروعاتی کڑی میں قصبہ رام بن میں قائم راشن ڈیپو کا جس ڈیپو کی کھانڈ ہونے کا خدشہ ظاہر ہوتا ہے پر چھاپہ مار کر وہاں موجود راشن و دیگر غذائی اجناس کی جانچ پرتال کی اور ریکارڈ طلب کرنے کی کوشیش کی لیکن ٹی اسی او و دیگر ملازمین کی موجودگی میں راشن کا اعداد و شمار کر لےا گےا تاہم ڈیپو سے کسی بھی قسم کا ریکارڈ طلب نہیں ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس رام بن آر ایس سلاتھےا کے امید ظاہر کی کہ اس مقدمہ میں تحقیقات کے دوران مزید کچھ معلومات سامنے آ سکتے ہیں جس سے ایک بڑا اسکینڈل منظر عام پر لاےا سکتا ہے ۔ تاہم تحصیل سپلائی آفیسررام بن نذیر احمد وانی نے سارے معاملے سے لا علمی ظاہر کرتے ہوئے بتاےا کہ انہیں بھی پولیس نے ہی خبر کی کہ کھانڈ پکڑا کےا گےا جس سے پہلے انہیں اس معاملے کی کوئی خبر نہ تھی ۔ ان کے مطابق محکمہ سبھی ڈیلروں کو انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کو تحقیقات میں تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاملے کی اپنے طور سے بھی جانچ کر کے قصور وار کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی انجام دیںگے۔