مینڈھر اور بالاکوٹ میں مارکیٹ چیکنگ! دکانداروں کو گراں بازاری اور منافع خوری سے اجتناب کی تاکید

قمر عباس کیانی
مینڈھر //تحصیلدارمینڈھرشہزاد لطیف کی صدارت میں ٹیم نے مینڈھربازار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اشیاءخردونوش کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیاایس ڈی پی او ریاض تانترے اور ٹی ایس او مینڈھر بھی ٹیم میں شامل تھے۔ اس دوران قواعد وضوابط کے مرتکب پائے گئے دکانداروں سے 3900روپے بطور جرمانہ بھی وصول کیاگیا۔ادھربالاکوٹ میں ٹی ایس او کبیر نے دکانوں پر چیکنگ کی اور 29سوروپے جرمانہ کیا ۔ انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ عید کے چلتے سامان کو مہنگے داموں میں فروخت نہ کریں ورنہ سختی سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔