ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کی صدارت میںاعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد عرس مبارک ، شب قدر و عید الفطر کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

?

ذوالفقار علی
کشتواڑ //ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ غلام نبی بلوان کی سطح میں آفیسران کی اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شاہ فرید الدین ©بغددای ؒ کے عر س ، شب قدر و عید کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں امام وخطیب فاروق احمد کچلو کے علاوہ سی پی او یاصر بلوان، اے سی آر ،ایس ڈی ایم چھاتر قاضی معصود احمد ،ایس ایس پی سندیپ وزیر و سیکورٹی فورسز کے آفیسران نے شرکت کی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ضلع کے شہروگام میں راشن ، چینی، تیل خاکی ، رسوئی گیس کی سپلائی وافر مقدار میں دستیاب رکھی جائے جبکہ پانی ، بجلی وصحت وصفائی کا معقول بندوبست کیا جائے۔ بلوان نے عرس مبارک کے پیش نظر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لےتے ہوئے انتظامیہ سے تلقین کی کہ وہ زائرین کے لئے ہر ممکن سہولیات بہم پہنچائےں جبکہ قصبہ میں صحت وصفائی پر بھی دھیان دیا جائے۔انہوں نے اوقاف اسلامیہ و میونسپل کمیٹی کو ہدائت دیں کہ وہ ذمہ داریوں کو خو ش اسلوبی سے نبھائےں۔