قانون سازیہ کے 5روزہ خصوصی اجلاس کا اسقاط شہری ہلاکتوں ، طلبا پر پیلٹ گن کے استعمال و زیادتیوں کے خلا ف حزبِ اختلاف کا ہنگامہ جی ایس ٹی معاملہ کا ذکر تک نہ ہوا ، دونوں ایوانوں کی کارروائی وفات پاچکے ممبران کوخراج عقیدت پیش کرنے کے بعد غیر معینہ عرصہ کے لئے ملتوی

17SRNP6: SRINAGAR, JUNE 17 (UNI) Main opposition National Conference and Congress members shouting in the Jammu and Kashmir Legislative Assembly the Special Session of the Legislature which was summoned to discuss implementation of Goods and Services Tax was adjourned sine-die soon after obituary reference without any discussion on Saturday.

سرینگر// جی ایس ٹی تنازعہ پراسمبلی کاخصوصی اجلاس شورشرابے کی نذر ہواکیونکہ اپوزیشن ممبران نے ماتھے پرسیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان کے اندراورباہر”اسرائیلی وآرایس ایس ایجنڈانہیں چلے گا،ریاستی دہشت گردی بندکرو“جیسے نعرے بلندکرتے ہوئے مخلوط سرکارسے شہری ہلاکتوں، طلبا کیخلاف پیلٹ گن کے استعمال ،زیادتیوں اورہراسانیوں کے واقعات کاجواب طلب کیاجبکہ شورشرابے اورہنگامہ آرائی کے بیچ ’جی ایس ٹی‘کامعاملہ سردخانے میں پڑگیا۔اس دوران حزب اقتداراورحزب اختلاف کے ممبران کے درمیان تلخ کلامی اورالزامات وجوابی الزامات کادوربھی چلا۔نیشنل کانفرنس کے دیویندرسنگھ رانااوردیگرکچھ اپوزیشن ممبران نے اسپیکرپرریاستی اسمبلی کی ساکھ کوزک پہنچانے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ کویندرگپتانئی دہلی کی ایماءپرجموں وکشمیراسمبلی کی اعتباریت اوراہمیت کوکمزورکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انجینئررشید اوردیگرکچھ اپوزیشن ممبران نے حالیہ دنوں میں جاں بحق ہوئے عام شہریوں کے اعزازمیں اسمبلی کے اندرماتمی قراردادلانے کامطالبہ بھی کیا۔ایوان کے اندرمتواترشورشرابے اورتلخ کلامی کے بیچ اسپیکرکویندر گپتا نے جی ایس ٹی پربحث کیلئے طلب کئے گئے5روزہ خصوصی اجلاس کوغیرمعینہ عرصہ کیلئے ملتوی کرنے کااعلان کردیا۔سنیچرکی صبح 10بجے شروع ہونے والے اس خصوصی اجلاس کے آغازسے قبل ہی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس اورپردیش کانگریس کے ارکان قانون سازیہ نے اسمبلی کمپلیکس کے باہرمورچہ بندی کردی تھی ۔سابق وزیراوراین سی کے جنرل سیکرٹری علی محمدساگر اورجی ایم سروری کی قیادت میں جملہ حزب اختلاف ارکان اسمبلی کمپلیکس کی سیڑھیوں پراحتجاجی دھرنادیکربیٹھ گئے ۔ا نہوں نے ہاتھوں میں بینراورپُلے کارڈس اُٹھارکھے تھے ،جن پرریاستی دہشت گردی بندکرو،معصو موں کی ہلاکتیں بندکرو،طلبا¿ و طالبات کیخلاف پیلٹ گن کااستعمال بندکرووغیر ہ نعرے درج تھے ۔ اس کے بعد جونہی اپوزیشن ارکان قانون سازیہ ایوان میں داخل ہوئے،انہوں نے ہلاکتوں ،پیلٹ گن کے استعمال ،زیادتیوں ،ہراسانیوں اوروادی کے اطراف واکناف میں توڑپھوڑ کیخلاف زوردارنعرے بازی شروع کردی ۔اسپیکرکویندرگپتاکی جانب سے خصوصی اجلاس کی کارروائی کے با ضابطہ اعلان سے پہلے ہی ایوان میں شورشرابے ،گرم گفتاری ،الزمات وجوابی الزامات اورنعرے بازی شروع ہو چکی تھی۔نیشنل کانفرنس ،کانگریس اوردیگراپوزیشن ممبرا ن نے ماتھے پرسیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان کے اندر”اسرائیلی وآرایس ایس ایجنڈانہیں چلے گا،ریاستی دہشت گردی بندکرو“جیسے نعرے بلندکرتے ہوئے مخلوط سرکارسے شہری ہلاکتوں،طلاب کیخلاف پیلٹ گن کے استعمال ،زیادتیوں اورہراسانیوں کے واقعات کاجواب طلب کیا۔انہوں نے ہاتھوں میں پُلے کارڈس اُٹھارکھے تھے جن پرریاستی دہشت گردی بندکروو،معصو موں کی ہلاکتیں بندکرو، طلبا کیخلاف پیلٹ گن کااستعمال بندکرو،گھرگھرگاﺅ ںگاﺅں توڑپھوڑ اورہراسانیاں بندکرواورخون خرابہ بندکروجیسے نعرے درج تھے۔سابق اسپیکرمحمداکبرلون ،عبدالمجیدلارمی ،محمدشفیع اوڑی ،علی محمدساگر،جی ایم سروری ،انجینئررشید،دیویندرسنگھ رانااوردیگراپوزیشن ممبران نے مخلوط سرکارہائے ہائے کے نعرے بلندکرتے رہے اور اسپیکرکی مداخلت کونظراندازکرتے ہوئے شورشرابہ جاری رکھا۔انہوں نے اسپیکرسے مخاطب ہوکرکہاکہ جب تک ہمارے خدشات ،تحفظات اورمطالبات پرایوان میں بحث نہیں کی جائیگی تب تک ہم کارروائی نہیں چلنے دیں گے ۔اس دورا ن انجینئررشیدسمیت کئی اپوزیشن ممبران نے یہ مطالبہ بھی کہ حالیہ دنوں میں جوعام شہری فوج یافورسزکے ہاتھوں جاں بحق ہوئے ہیں ،اُن کی یادمیں ایوان کے اندرایک ماتمی قراردادمنظورکی جائے ۔کچھ اپوزیشن ممبران نے وزیراعلیٰ کی جانب سے طالبات کواسکوٹیاں فراہم کئے جانے کامذاق اُڑاتے ہوئے کہاکہ پیلٹ گن کانشانہ بنائی گئی لڑکیاں کیسے اسکوٹی چلاپائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ طلبا کودہشت زدہ کرنے کے ساتھ ساتھ اُنکے تعلیمی مستقبل کوبھی مخدوش بنایاجارہاہے کیونکہ تعلیمی اداروں کوآئے دنوں مقفل کیاجارہاہے ۔ اس دوران نیشنل کانفرنس کے دیویندرسنگھ رانااوردیگرکچھ اپوزیشن ممبران نے اسپیکرپرریاستی اسمبلی کی ساکھ کوزک پہنچانے کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ کویندرگپتانئی دہلی کی ایماءپرجموں وکشمیراسمبلی کی اعتباریت اوراہمیت کوکمزورکرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں اسپیکرکی جانب سے اسمبلی کی اہمیت اوراعتباریت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن اب ہم ایسانہیں ہونے دیں گے ۔دیویندررانانے کہاکہ اپوزیشن ایوان کے اندرعوام کی بات اورعوام کودرپیش مشکلات کواُجاگر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم ایوان کے اندراورباہرعوام کے سامنے اس سرکارکے کرتوت اورعوام کش اقدامات رکھیں گے تاکہ ریاستی عوام کوپتہ چل سکے کہ پی ڈی پی ،بی جے پی سرکار نے عوام اورریاست کے مفادات کوکتنانقصان پہنچایاہے ۔ کانگریس کے ارکان قانون سازیہ نے بھی سرکارکوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جوسرکارعوامی جان ومال کوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی ،وہ کسی بھی صورت میں عوامی سرکارکہلانے کے لائق نہیں ۔انہوں نے طلاب کیخلاف طاقت اورمہلک ہتھاروں کااستعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے سرکارسے طنزیہ اندازمیں پوچھاکہ جن طالبات کی آنکھوں کوپیلٹ فائرسے نقصان پہنچایاگیا،وہ اسکوٹی اورلیپ ٹاپ کیسے چلاپائیں گی ۔ اس دوران جب دیہی ترقی وپنچایتی امورکے وزیرعبدالحق خان نے اپوزیشن ممبران پرایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرنے کاالزام عائدکیاتونیشنل کانفرنس کے ممبران نے موصوف پرجوابی وارکرتے ہوئے کہاکہ حق خان ایک جنگجوگروپ سے وابستہ رہے ہیں ۔ایوان اسمبلی کے اندراپوزیشن ارکان قانون سزیہ کے متواترشورشرابے اورتلخ کلامی کے بیچ اسپیکرکویندرگپتانے جی ایس ٹی پربحث کیلئے طلب کئے گئے5روزہ خصوصی اجلاس کوغیرمعینہ عرصہ کیلئے ملتوی کرنے کااعلان کردیا۔واضح رہے ریاستی اسمبلی کایہ خصوصی اجلاس جی ایس ٹی پرکھلی بحث کیلئے طلب کیاگیاتھاکہ ہنگامہ آرائی کے بیچ گڈس اینڈسروسزٹیکس کامعاملہ صرفِ نظرہوا۔