آئی جی جموں ایس ڈی سنگھ جموال کادورہ ِمینڈھر ڈاک بنگلہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے میٹنگ کی

قمر عباس کیانی
مینڈھر //آئی جی جموں زون ایس ڈی سنگھ جموال نے بدھوار کو مینڈھر کا دور ہ کیا۔ انہوں نے ڈاک بنگلہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سے میٹنگ منعقد کر کے علاقہ میں سیکورٹی ، امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی دیپک کمار سلاتھیا ،ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے ایس ڈی پی او مینڈھرریاض تانترے اورایس ایچ او عابد رفیقی تھے ۔اس دوران انہوںنے لوگوں کے خیالات بھی سنے اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ موقعہ پرموجود لوگوں نے شکایت کی کہ سرحدی علاقو ں میں پختہ بنکروں کی تعمیر کا وعدہ تو ہر ایک نے کیالیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی طرف سے خراب حالات کے دوران ان کی مددکی جاتی ہے لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے اور ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔انہوںنے کہاکہ سر حدی علا قوںمیں اگر پختہ بنکر تعمیرکئے جائیں تو لو گو ں کی جان و مال کی حفا ظت ہو سکتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کئی مر تبہ حکام نے ان سے وعدہ کیا کہ سر حدی علا قہ میں رہنے والی عوام کیلئے پختہ بنکر تعمیر کئے جا ئیں گئے لیکن آج تک اسے ایفا نہیں کیاگیا۔ انہو ں نے کہا کہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کی جان و مال کی حفا ظت کیلئے پختہ بنکر بنائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ مینڈھرکی عوام پر امن ہے مگر اس کے ساتھ حکومت کی طرف سے سوتیلا سلوک ہو رہا ہے ۔سرحد پر جنگ کا ماحول بنا ہوا ہے جس سے سرحدی عوام کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں گولہ باری سے عوام کو زبردست مشکلات و نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس کے باوجود ان کے لئے انتظامیہ اور ریاستی سرکار حفاظتی بنکر بنانے پر سنجیدہ نہیں ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی لوگوں کو راحت کی سانس میسر نہیں ہے۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پو لیس جمو ں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جمو ال نے لو گو ں کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت سے بات کریںگے اور ہر ممکن کوشش کرکے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ اس موقع پر سینئر پی ڈی پی لیڈران وسیم خان، زاہدہ بیگم، لیاقت علی خان، نواز خان کفیل خان، عمران خان، حبیب اللہ خان،کانگریس ریاستی صدر پروین سرور خان، نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر شوکت چوہدری، حاجی پلو، وغیرہ نے شرکت کی۔