محمد عارف ملک نے چیف ایجوکیشن افسر پونچھ کا چارج سنبھالا ، اساتذہ برادری کاوالہانہ استقبال

رشیدزرگر
سرنکوٹ// محمد عارف ملک نے چیف ایجوکیشن افسر پونچھ عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ سرینگر سے آتے وقت پیر کی گل میں مینڈھر، منڈی، حویلی اور سرنکوٹ سے آئے اساتذہ، ماسٹرز اور لیکچرروں نے استقبال کیا جہاں سے قافلہ کی صورت میں وہ پونچھ چیف ایجوکیشن دفتر پہنچے۔ بفلےاز کے مقام پر سینکڑوںکی تعداد میں پرنسپل، ماسٹر ٹےچر آر ای ٹی نے پھول مالائیں موصوف کا والہانہ استقبال کےا گےا ۔ ان میں پلس ٹو لیکچررفورم کے ضلع صدر سےد امتےاز کاظمی ،ٹےچرز ایسو سی ایشن بفلےاز صدر فاروق خان ،سرنکوٹ زون صدر کرم حسےن شاہ ،ہرنی مینڈھرصدر عاصف خان، زون منکوٹ کے صدر مشتاق خان ،گوجر بکروال فورم کے صدر شبےر پسوال کے علاوہ زیڈ ای او سرنکوٹ سےد الطاف بخاری ہمراہ سینکڑوںاُساتذہ زونل اےجوکےشن آفےسر بفلےاز عبد المجےد سلارےا ،پرنسپل ہائرسکنڈری سکول بفلےاز ،چوہدری عبد الخالق پسوال ،پرنسپل چوہدری گلزار حسےن ،افتخار حسےن شاہ ،اضرار حسےن شاہ ،زےتون بےگم ،زےب انساء،محمد اسم خان ،رام سروپ ،برکت شاد ،عطااللہ ،رزاق خان ،رشےد مغل ،ہارون راٹھور ،رشےد خان کے علاوہ نان ٹےچنگ سٹاف سے بابو فاروق بھی شامل ہوئے ۔عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد وہاں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لیکچررز، ٹیچرز اور ماسٹروںنے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ سی ای او موصوف نے اپنے خطاب میں پرجوش استقبال کرنے پر سبھی کا شکریہ ادا کیا۔رہبرِتعلیم فورم ریاستی جنرل سیکریٹری نجم جعفری ، شمیم الحسن ، الطاف احمد چوہان ، شہنواز ، بدر الدین ، فاروق بھٹی ، علی مرتضٰی ، اکبر علی بانڈے ، نیاز کرمانی ، شکیل قریشی ، عبدلرزاق گلشن، فاروق خان ، عرفان چوہان، عبدل وارث، شفاعت پٹھان، جاوید لودی، خورشید کاظمیو وغیرہ نے بھی سی ای او موصوف کا خیر مقدم کیا۔