مشتاق چوہدری ڈائٹ پرنسپل پونچھ تعینات پلس ٹو لیکچرر فورم ضلع صدرامتیاز کاظمی کا خیر مقدم

اڑان نیوز
پونچھ //مشتاق چوہدری DIETپونچھ کے نئے پرنسپل تعینات ہوئے ہیں، ان کی تعیناتی کا لیکچرر اور متعدد اساتذہ تنظیموں نے خیرمقدم کیا ہے۔ پلس ٹو لیکچررفورم ضلع صدر امتیاز حسین شاہ کاظمی کی قیادت میں لیکچرروں نے ان کا استقبال کیا۔امتیاز کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ عرصہ دراز سے موصوف کوجانتے ہیں ضلع ہی نہیں بلکہ ریاست کے چند گنے ہوئے قابل ہمدرد اور فرض شناس شخصیات میں ان کا شمار ہوتا ہے ۔ انہوں نے اپنی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی زیر صدارت تعلیم وتربیت کا یہ ادارہ نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ اس موقع پر محمد رشید مغل سنیئر لیکچرر ،ہارون راٹھور ،عطاءاللہ شاد ،برکت چوہدری ،شبیر پوسوال ،کرم حسین شاہ ،مشتاق خان ،آصف خان ،فاروق خان ،رشید خان لیکچرر محمد اسلم میر ،محمد نصیر خان ،سفیر حسین شاہ ،بشیر حسین شاہ ،نکہت چوہدری ،ایچ او ڈی منموہن سنگھ ،بلونت سنگھ ،بشیر خان ،حمیدہ بیگم ،شاہدہ گلزرین ،لیکچرار قدیر خان ،نصرت چوہدری ،سفیر حسین شاہ ،سفید ملک ،مظفر حسین ،الطاف چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مشتاق چوہدری نے کہا کہ وہ قبل اس کے چیف ایجوکیشن آفیسر کرگل اور حال ہی میں بارہمولہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اپنے آبائی ضلع میں تعینات ہوئے ہیں موصوف نے وہاں کے ورک کلچر کی دل کھول کر تعریف کی اور یقین دہانی کی کہ وہ بھی شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لئے اپنی طرف سے ہرممکن کوشش کریں گے۔