ایڈیشنل ضلع کمشنر روےہ کے نازیبا سلوک پر محکمہ خزانہ کے ملازمین ہڑتال پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ، ناظم خزانہ نے بھی تحریری طور تحقیقات کا مطالبہ کیا

ابرار سوھل
رام بن //ایڈیشنل ضلع کمشنر کا ضلع ٹریجری دفتر رام بن کے ملازمین کے ساتھ نا روا سلوک وگالی گلوچ کرنے پرضلع خزانہ دفتر سمیت کودیگر تمام ٹریجرےوں میں دوسرے روز بھی کام کاج معطل رہاجس دوران ملازمین نے متعلقہ آفیسر کے برتاﺅ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ضلع ترقےاتی کمیشنر رام بن کو ایک تحریری شکاےت پیش کر کے اپنا احتجاج درج کےا۔ا س سلسلے میں ناظم خزانہ نے آج ضلع ترقےاتی کمیشنر رام بن کو تحریری ایک چھٹی زیر نمبر DATJ/Adm/2017-18/1301-3ارسال کر کے معاملے کی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔ذرائع کے مطابق ضلع ویجی لینس آفیسر انگریز سنگھ رانا جن کے پاس کلکٹر حصول اراضی ووایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر کا عہدہ بھی ہے نے ضلع خزانہ کے ملازمین کے ساتھ بد تمیزی و بد سلوکی کی جس کے بعد ملازمین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر رام بن کی تانا شاہی اور بد تمیزی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔تاہم معاملہ جب تحریری طور ضلع ترقےاتی کمیشنر کی نوٹس میں آےا توانہوں نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےا ۔ اس دوران محکمہ خزانہ کے ملازمین نے اپنے اعلیٰ آفیسران جن میں ناظم خزانہ و جنرل منیجر شامل ہیںکی نوٹس میں بھی معاملہ لا کر اس میں کاروائی کی مانگ کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انگریز سنگھ رانا کے اپنے آبائی ضلع میں بحیثےت ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنر تعےناتی کے دوران ملازمین وآفیسران کے ساتھ نازیبا سلوک و بد کلامی کرنے کا ےہ پانچواں معاملہ ہے جس میں انہوں نے ملازمین کے ساتھ گالی گلوچ کے علاوہ محکمہ خوراک کے ایک ملازم کو اس کے دفتر میں جا کر پیٹائی کی تھی۔