خطہ چناب کی سڑکوں پر موت کا خونین رقص جاری بھدرواہ من تھلا سڑک پر وین کو حادثے میں 3افراد لقمہ اجل دو شدید زخمی

ماجد ملک
بھدرواہ خطہ چناب کی سڑکوں پرموت کا خونین رقص جاری ہے آج بھدرواہ کے من تھلا گاﺅں میں ایک تازہ وین حادثے میں تین مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھدرواہ سے ایک وین من تھلا گاﺅں کے لئے جا رہی تھی اور جو ہی یہ گاڑی من تھلا نالے کے پاس پہنچی تو یہ سڑک سے گر کر 30میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔ اس حادثے میںمرنے والوں کی شناخت دیس راج ، اوم کار ، وجندر کمار ساکنہ من تھلا گاﺅں کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت راکیش کمار اور ُارن کمار کے طور پر وئی ہے ۔ پولیس زرائع کے مطابق یہ سڑک حادثہ رات کو 9:30بجے کے قریب پیش پیش آیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا یا۔پولیس نے اس سلسلہ میں پولیس سٹیشن بھدرواہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ درج کیا ہے ۔ واضح رہے خطہ چناب ک میں سڑکوں حادثوں کا نہ تھمنے والا سڑک حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں قمیتی جانوں کا ضیا ہو جانان ایک معمول بن چکا ہے ۔ سرکار کو انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اس خطہ میں ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔