بانہال ایمرجنسی ہسپتال میں تعینات سرجن سپیشلسٹ کی تبدیلی پر ہسپتال احاطے میں احتجاج بیوپار منڈبانہال کے علاوہ کئی رضار کار و مقامی لوگ احتجاج میں شامل تھے ، سی ایم او کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم

‹ “ ¢ ¤
دانش وانی
بانہال ایمر جنسی ہسپتال بانہال میں تعینات سرجن سپیشلسٹ کی تبدیلی پر بانہال کے مقامی لوگوں نے آج ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔بیوپار منڈل بانہال و دیگر مقامی لوگوں کی طرف سے ہسپتال احاطے میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ڈاکر کو بانہال سے ٹرانسفر نہ کر نے مانگ کر رہے تھے تاہم بعد میں انچارچ میڈیکل آفیسر و چیف میڈیکل آفیسر رام بن کی یقین دہانی کے بعد مقامی لوگوں نے اپنا حتجاج ختم کیا ۔ بیو پار منڈل صدر شمس الدین راہی نے بتایا کہ جب بھی کوئی اچھا ڈاکٹر اس ہسپتال میں تعینات ہو تا ہے اُسے ایک سال کے اندر اندر ہی تبدیل کر دیا جاتا ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانہال میں تعینات سرجن سپیشلسٹ ڈاکٹر داوود کو گذشتہ سال اگست کے مہینے میں بانہال ہسپتال میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ بہت ہی ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیتے تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ہلیتھ سروس جموں کی طرف سے 11 اپریل کو ایک آڈر زیر نمبر ES.3/213 کے تحت ڈاکٹر داوود کو مریضوں کی ڈیمانڈپر ضلع ہسپتال رام بن میں مزید احکامات کے صادر ہونے تک تعینات کیا جا تا ہے۔اُنہوںن نے کہا اس آڈر کی خبر ملتے ہی بیوپار منڈل بانہال کے علاقہ دور دور کئے علاقوں سے آئے ہوئے مقامی لوگوں نے اُن کے ساتھ مل کر ایک احتجاج کیا اور بعد میں ہسپتال میں موجود متعلقہ آفیسر کے ساتھ بھی منعقد کی ۔ معاملے کی نزاکت اور لوگوں اس تبدیلی کے خلاف پائے جارے غصے کو دیکھتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر رام بن نے اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں اعلیٰ آفسران کے ساتھ بات کر رہے ہیں اور ڈاکٹر کو یہاں سے تبدیلی کے احکامات کو کنسل کرایا جائے گا ۔ سی ایم کی یقین دہانی کے بعد بیوپار منڈل بانہال و اُن کے ہمراہ دیگر مقامی لوگوں اور سماجی و رضاکار تنظیموں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔اس احتجاج میں بیوپار منڈل صدر بانہال شمس الدین راہی کے علاوہ کچھ سابقہ سرپنچ پنچ ،اور دیگر رضاکار تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔