پاکستان گیا وجے پور کا میاں بشیر دو برس سے لاپتہ

پاکستان گیا وجے پور کا میاں بشیر دو برس سے لاپتہ
بوڑھی ماں، اہلیہ اور بچے دردربھٹکنے پر مجبور،وزیر خارجہ سشما سوراج سے مداخلت کی اپیل
الطاف حسین جنجوعہ

جموں//ضلع سانبہ کے وجے پور سے تعلق رکھنے والے ایک گوجر کنبہ نے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج سے اپیل کی ہے کہ دو برس قبل پاکستان میںرشتہ داروں سے ملنے گئے میاں بشیر کی گھرواپسی کو یقینی بنائیں۔47سالہ میاں بشیر ولد نواب الدین ساکنہ وجے پور 16ستمبر 2016کوپاکستان میں تحصیل وضلع گجراں والا کے گاو¿ں قاضی کوٹ میں اپنے رشتہ دار حاجی شیر علی سے ملنے 15دن کے ویزہ پر گئے تھے لیکن آج تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہ ہے۔میاں بشیر جس کے اہل خانہ میں بوڑھی ماں، بہن بھائی ، اہلیہ اور چھ بچے ہیں ، پچھلے دو سالوں سے موصوف کی گھرواپسی کے لئے دردبدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں لیکن آج تک ان کی کہیں سنوائی نہ ہوئی ہے۔ میاں بشیر کے گھر میں ماتم سا سماں ہے جہاں پرہر روز پورے محلہ کے لوگ جمع ہوکر لواحقین کی ڈھارس بندھا رہے ہیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر دفتر کے چکر لگائے مگر کہیں سے انصاف نہ ملا۔ میاں کی والدہ نے کہاکہ کہیں بھی ان کی فریاد نہیں سنی جارہی ہے، ان کی آنکھوں سے آنسو و¿ں بہہ بہہ کر روشنی بھی چلی گئی ہے۔اہلیہ نے بی بی نے بتایاکہ پاکستان جانے کے بعد ایک مرتبہ انہوں نے فون کیاتھاکہ وہ جلد واپس آئیں گے مگر اس کے بعد کوئی اتہ پتہ نہیں۔اس علاقہ کا میڈیا افراد نے دورہ کیا جہاں پر جمع کوئی خواتین رو رہی تھیں جبکہ بڑی تعداد میں مرد بھی موجود تھے۔ میاں بیشر کی بیٹی زولیخا جوکہ زار وقطار رہ نے کہا”میں سشما میڈم سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے پاپا کو واپس لایاجائے، پتہ نہیں وہ زندہ ہیں یا مر گئے ہیں، خدا راہ انہیںو اپس لایاجائے“۔اہل خانہ نے بتایاکہ 16جون 2016کو انہوں نے وزیر اعظم دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں تحریری طور گذار ش کی کہ وہ یہ معاملہ وزیر خارجہ سشما سوراج کی نوٹس میں لائیں اور پاکستانی دفتر خارجہ سے بات کر کے میاں بشیر کا پتہ لگایاجائے۔ میاں بشیر کے بھائی فاروق علی نے بتایاکہ اس ضمن میں انہوں نے سابقہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی سے ملاقات کی جنہوں نے 4فروری2018کو اپنے لیڈر پیڈ پر مرکزی وزیر خاراجہ سشماسوراج کے نام چھٹی لکھی جس میں مکمل تفصیلات درج کرتے ہوئے موصوفہ سے گذارش کی تھی کہ اس میاں بشیر کو گھر واپس لانے کے لئے پاکستانی دفتر ی خارجہ سے بات کی جائے۔لوگوں نے وزیر خارجہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور میاں بشیر کا پتہ لگایاجائے کہ آیا وہ زندہ ہے یا بھی نہیں۔