’جنگجو مرنے اورمارنے کے لئے آئے ہیں‘

’جنگجو مرنے اورمارنے کے لئے آئے ہیں‘
سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار تعطیل پر بھی ہتھیار ساتھ رکھیں:جگل کشور
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سنیئرلیڈر نے کہاکہ جموں وکشمیر ریاست خاص طور سے وادی کے اندر ابھی ایسے حالات نہیں ہیں کہ سیکورٹی فورسزجوان اور پولیس اہلکار اپنے گھر بلاخوف جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاراگر چھٹی پر بھی جائیں تو وہ ہتھیار ساتھ لیکر جائیں، ساتھ ہی آگے پیچھے نکلتے وقت احتیاط برتیں۔ موصوف شوپیاں ضلع کے وہیل نامی گاو¿ں سے پولیس اہلکارجاوید احمد ڈار کو اغوا کر کے ہلاکت پر یہاں نگامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ جنگجو مرنے اور مارنے آئے ہیں ،لہٰذا بچاو¿ کر لیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار جوگھروں کو چھٹی پر آئیں ، ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ گورنر رول کے دوران انتظامیہ کی طرف سے نکیل کسے جانے سے جنگجو بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی پی کے دوپھاڑ ہونے پر کہاکہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، اس پر کوئی رائے زنی نہیں کریں گے ، حکومت سے بھاجپا نے کیوں کنارہ کشی کی اس کی وضاحت امت شاہ نے حالیہ دورہِ جموں کے دوران کر دی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ گورنر رول سے مطمئن ہیں، اس دوران جموں میں تیزی کے ساتھ پروجیکٹوں پر کام ہورہاہے۔