تیل کی قیمتوں نے پھر چھوا آسمان،مسلسل پٹرول۔ڈیزل کی قمیتوں میں اضافہ

ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔دونوں ایندھن کی قیمتیں آج مسلسل 12 ویں دن بھی بڑھتی ہوئی نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں، صارفین کو ایک لیٹر پٹرول کے لئے 85.65 روپے ادا کرنا پڑرہا ہے۔ممبئی میں، لوگوں کو دونوں ایندھن کے لئے سب سے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی پڑ رہی ہے۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 36 پیسہ بڑھ کر 65 .85 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ۔ جبکہ ڈیزل 24 پیسے اور مہنگا ہو گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 73.20 روپے پرمل رہا ہے۔تیل کی قیمتوں نے پھر چھوا آسمان،مسلسل پٹرول۔ڈیزل کی قمیتوں میں اضافہدہلی میں، ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بالترتیب 36 اور 22 پیسے بڑھ کر 77.83 روپے اور 68.75 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔ کولکتہ میں 80.47 اور 71.30 روپے اور چنئی میں 80.80 روپے اور 72.58 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔