منصف ججوں کی 11آسامیوں کے نتائج ظاہر

منصف ججوں کی 11آسامیوں کے نتائج ظاہر
8امیدواروں کا تعلق جموں صوبہ سے ،7خواتین شامل
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے کشمیر جوڈیشل سروسز(KCS)امتحانات کے نتائج ظاہر کر دیئے ہیں۔ان میں آٹھ امیدواروں کا تعلق جموں صوبہ سے اور تین کشمیر سے ہیں۔ دیگر امتحانات کی طرح اس میں بھی خواتین کا غلبہ رہاہے۔ گیارہ امیدواروں میں7خواتین شامل ہیں۔کامیاب گیارہ امیدواروں میں سدہانت وید ولد ستیش وید ساکنہ وارڈ نمبر39آریہ سماج گلی مین بازار اودھم پور سرفہرست ہے جس نے اوپن میرٹ میں587.20نمبرات حاصل کئے۔ امن دیپ کور دختر ہربنس سنگھ ساکنہ 161/2اجیت نگرجموں نے 587نمبرات حاصل کئے۔شامہ شرما ولد کرشن لال شرما ساکنہ 13/49سنگل موڑ اکھنور نے 586، پرینکا مہاجن دختر آنند سروپ گپتا ساکنہ گاو¿ں رتیاں اودھم پور نے 579، مسرت جبین دختر محمد اشرف شاہ ساکنہ روزبل چرار شریف سرینگر نے 578.40، ملیکا شرما دختر دنیش کمار شرما ساکنہ مکان نمبر469سیکٹر5چھنی ہمت جموں نے 577.40، اننتا رینہ ولد شو پرساد رینہ ساکنہ مکان نمبر ایف36شیو نگر متصل اے جی دفتر شیو نگر نے 575.60، شبیر احمد ملک ولد حبیب اللہ ملک ساکنہ تیمبر ہامہ ٹنگمرگ نے آربی زے زمرہ میں533.80، الطاف احمد میر ولد ولی محمد میر ساکنہ ہریوتھ آشپورہ کرال گنڈل نے آر بی اے زمرہ میں521.40، میرا بنگوترہ ولد موہندر پال ساکنہ 7راجول اکھنور نے ایس سی کٹاگری میں467اورآسماں چوہدری دختر محمد اسلم ساکنہ ایکسٹینشن سیکٹر ڈی گلام ویہار سینک کالونی نے ایس ٹی زمرہ میں450.20 نمبرات حاصل کئے۔یاد رہے کہ قانون وپارلیمانی امور محکمہ نے 25جنوری2017کو LD(A)2010/70کے تحت 11منصف ججوں کی آسامیاں کمیشن کو ریفرکی گئیں۔ کمیشن نے 03فروری2017کو نوٹیفکیشن نمبرPSC/Exam/09/2017 جاری،اِس کے لئے کل 1869امیدواروں نے فارم بھرے جس میں سے 1729امیدواروں نے تحریری امتحان دیا۔ تحریری امتحان25مئی 2017سے07جون2017کو جموں اور سرینگر میں لیاگیا ۔ صرف 538امیدوار وں نے سبھی پرچوں میں حصہ لیا۔ جموں وکشمیر سول سروس(جوڈیشل)ریکروٹمنٹ رولز13کے تحت 45امیدوارووں کو انٹرویو کے لئے سلیکٹ کیاگیاجن کا انٹرویو8مئی سے 12مئی 2018تک ہوا۔جے کے پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری اور کنٹرول ایگزامی نیشن سونیتا آنند کے مطابق 18موئی 2018کو منعقد ہ کمیشن کے غیر معمولی اجلاس میں امیدواروں کے نتائج ظاہر کرنے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔موصوفہ کے مطابق گیارہ منتخب امیدواروں کو اب طبی امتحان کے لئے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونا ہو گا جس کے لئے الگ سے جگہ اور تاریخ کو نوٹیفائی کیاجائے گا۔