چیف سیکرٹری نے جے اینڈ کے جوینائل جسٹس ایکٹ 2013 کی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے آج ایک میٹنگ کے دوران جے اینڈ کے جوینائل جسٹس ایکٹ 2013 اور آئی سی پی ایس کے قوانین کا جائز ہ لیا۔میٹنگ میں سپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ، سپیشل سیکرٹری سماجی بہبود آصف حمید خان کے علاوہ مختلف محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری کو ان اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی جو ریاست میں اس ایکٹ کی عمل آوری کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سماجی بہبود محکمہ نے ریاست میں بچوں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق ریاستی کمیشن قائم کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے ۔سپیشل سیکرٹری سماجی بہبود آصف حمید خان ے چیف سیکرٹری کو جانکاری دی کہ محکمہ نے پہلے ہی بل کو منظور ی دی ہے اور یہ اب متعلقہ حکام کے پاس بھیج دی جائے گی تاکہ اس آڈیننس کو منظور ی دی جاسکے ۔میٹنگ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق ریاستی کمیشن کی تشکیل کے لئے ادارہ جاتی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔اس موقعہ پر مزید بتایاگیا کہ تمام 22اضلاع میں ضلع چائیلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 8جوینائل جسٹس بورڈ بھی قائم کئے گئے ہیں جن کی سربراہی 8 جج صاحبان کر رہے ہیں۔افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے بچوں کے حقوق سے متعلق کمیشن قائم کرے۔